DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ward 14, Sandal road area badly hit by armed robberies in past two months

وارڈ نمبر14صندل روڈ کے ایریا میں عرصہ دو ماہ سے چوروں ڈکیتوں نے آبادی مکینوں کی نیندیں حرام کررکھ ہیں

وارڈ نمبر14صندل روڈ کے ایریا میں عرصہ دو ماہ سے چوروں ڈکیتوں نے آبادی مکینوں کی نیندیں حرام کررکھ ہیں چوری ڈکیتی کی متعدد واردتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس تھانہ گوجرخان تاحال نہ ڈکیت گینگ گرفتار کر سکی اور نہ ہی آبادی مکینوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناسکی آبادی مکین سخت خوف وہراس میں مبتلا ہیں اس سلسلہ میں وارڈنمبر 14 صندل روڈ کے رہائشیوں حاجی ازرم ساجد سمیت درجنوں افراد نے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دے دی جس میں کہا گیا کہ گزشتہ دو ماہ سے شہر کی مختلف وارڈوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے اور اس سردی کے موسم میں ڈر کی وجہ سے سکون سے سو بھی نہیں سکتے اور چوروں ڈاکوؤں کے خوف سے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر پہرہ داری کرنے پر مجبور ہیں پولیس تھانہ گوجر خان کو متعدد بار اطلاع دی لیکن نتیجہ صفر ہے حاجی ازرم ساجد نے پوٹھوہارپریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ سی پی او راولپنڈی نے ان کے درخواست اے ایس پی گوجر خان سرکل کو کو ریفر کردی جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ گوجر خان کو ریفر کی ہے لیکن دو دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ہماری درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا

Gujar Khan; Ward 14, Sandal road area of Gujar Khan has been badly hit by armed robberies in past two months, the local authorities are asked to take notice after three armed robberies had taken place in past two months.

راجہ ظہور منظور کی بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر کامیابی کی خوش پر مبارک باد

Raja Zahoor Akbar congratulated on being appointed President Bar association 

سینئر قانون دان راجہ عباس ایڈووکیٹ کو راجہ ظہور منظور کی بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر کامیابی کی خوش پر کونسلر خواجہ امیرزمان راجہ افتخار وزیر شہزادہ خان راجہ ساجد یوسف ملک نصیر نے ان کے آفس میں مبارک باد دی

بلدیہ گوجرخان کی نااہل قیادت کی غلط حکمت عملی کے باعث سارا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گیا, خواجہ جہانگیر

Due to negligence of local authorities Gujar khan bazaar is left in ruins 

بلدیہ گوجرخان کی نااہل قیادت کی غلط حکمت عملی کے باعث سارا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا ادھورے منصوبوں اور کمیشن مافیا کیخلاف نیب احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے خواجہ جہانگیر کا تحریری بیان میں اظہار خیال انہوں نے کہا کہ بلدیہ گوجرخان کی قیادت نے بلند بانگ دعوؤں کے برعکس عملی طور پر شہر کا ستیا ناس کرکے رکھ دیا ہے پارکوں کی تعمیر ، سٹریٹ لائٹس اور سیوریج سمیت کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ٹھیکیدار ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑ کر غائب ہوگئے ہیں مین بازار میں سیوریج کا نظام بغیر پلاننگ کے تحت شہریوں اور تاجروں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ کی اس ضمن میں خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ دوسری طرف شہرمیں صفائی کی ذمہ دار ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے رہی سہی کسر نکال رکھی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے منتخب عوامی نمائندوں کی مسائل کے حل سے لاتعلقی سے کئی سوال جنم لے رہے ہیں انہوں نے بلدیہ گوجرخان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button