RawalpindiDailyNews

Rawalpindi; Chak Bale Khan Rawalpindi road left halfway construction as local commuters suffer

چک بیلی خان راولپنڈی روڈ کی از سرِ نو تعمیرمیں9کلومیٹر کا کام ادھورا رہ جانے کی وجہ یہ ٹکڑا گذرنے والوں کے لئے دردِ سر بن کر رہ گیا

 چک بیلی خان راولپنڈی روڈ کی از سرِ نو تعمیرمیں9کلومیٹر کا کام ادھورا رہ جانے کی وجہ یہ ٹکڑا گذرنے والوں کے لئے دردِ سر بن کر رہ گیا ہے فنڈز کی عدم دستیابی کے بعد چار ماہ قبل ٹھیکیدار کام کو ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے موقع پر گاڑیوں کا گذرنا محال ہو جاتا ہے بارش کے علاوہ معمول کے حالات میں بھی جہاں سڑک پر گاڑیوں کا چلنا مشکل ہوتا ہے وہاں سڑک سے اٹھنے والے گردو غبار سے ارد گرد رہنے والے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے تبدیلی سرکار سے اپیل کی ہے کہ بھلا ملک کے قرضے اتارے جائیں لیکن ان جاری کاموں کے لئے تو فنڈزجاری کر کے انھیں مکمل کروایا جائے

Show More

Related Articles