DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Public of village Sultan Khail deprived of basic facilities of tarmac road

سلطان خیل کے باسی جدید دور میں بھی پکی سڑک کی سہولت سے محروم

 سلطان خیل کے عوام اس جدید دور میں بھی پکی سڑک کی سہولت سے محروم، مقامی لوگ آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہو نے کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور، تفصیلات کے مطا بق یو سی دوبیرن کلاں کے موضع کنڈیاری( سلطان خیل) وارڈ نمبر1 کے عوام اس دور جدید میں پکی سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ باغ جمیری سے سلطان خیل جانے والی سڑک کا زیادہ حصہ کچا ہے اور اس سڑک کی حالت ایسی ہے جس پر گدھے کا سفر بھی محال ہے۔حلقے کی منتخب قیادت ہمیشہ اہل علاقہ کو لولی پاپ ہی دیتی رہی اور سڑک کے کچھ حصہ کو ٹکڑوں میں پکا کیا جا تارہا جوکہ کچھ عرصہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو جا تا ہے۔ اہل علاقہ اس مہنگائی کے دور میں سودہ سلف کے لیے مہنگے ریٹس پر گا ڑی بک کرانے پر مجبور ہیں۔ سلطان خیل کے لوگوں میں سڑک نہ ہو نے کی وجہ سے شہروں کی جانب نقل مکانی کر نے کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور یہی صورتحال رہی اورسٹرک مسئلہ حل نہ ہوا توچند سال بعد سلطان خیل میں انسانوں کے بجائے جنوں کا بسیرا ہو گا ۔ مقامی سیاسی وسماجی حلقوں نے ایم این اے راجہ پرویز اشرف اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے اس اہم مسئلے کو حل کرانے کی اپیل کی ہے.

Sakot; Public of village Sultan Khail, Ward 1 Kanadarian, are deprived of basic facilities of tarmac road and have asked local MPA Raja Sagheer Ahmed to take notice.

Show More

Related Articles

Back to top button