DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Chief Minister Punjab Usman Bazdar sudden unannounced visit to THQ hospital and Police station in Kahuta

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیارات گے اچانک کہوٹہ کا دورہ۔تھانہ کہوٹہ تحصیل ہسپتال اور شہر کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تھانہ کہوٹہ اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں اچانک چھاپہ ۔ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ، ہسپتال کا سٹاف و ڈاکٹرز اور ایس ایچ اوو تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار اپنے دفاتر میں حاضر پائے گے ۔ تجاوزات ، پانی، ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، کارڈیالوجی یونٹ کا قیام جبکہ تھانہ کہوٹہ میں نفری اور گاڑیوں کی کمی سمیت تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کہوٹہ میں ادویات اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی آسامیوں کی شکایات پر فوری نوٹس ۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے بغیر اطلاع آپ کے پاس آیا ہوں ۔ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر کی سڑکوں کی خراب حالت پر اظہار افسوس ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر اطلاع کے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا سب سے پہلے تھانہ کہوٹہ اچانک چھاپہ مارا ۔اور تھانے کا ریکارڈ چیک کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار سے سوال جواب بھی کیئے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ تھانہ کی نفری اور گاڑیوں کی کمی کی جانب مبذول کرائی ۔ جس کے بعدوزیر اعلیٰ پنجاب تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گئے ۔اور اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اپنے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ جہاں انھوں نے عوام علاقہ سے گفتگو کی اور مسائل سنے اس موقع پر عوام علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دیے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ ادویات کی کمی ،جدید مشینری ،ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائے کے ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا تمام ترسہولیات مہیا کی جائے اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کوصرف غریبوں کے لیے قرار دیا۔اور کہا کہ بڑے مگر مچھوں کو ہاتھ نہ ڈالا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ہزاروں کنال صوبائی حکومت اور دیگر سرکاری زمین قبضہ گروپ سے واگزار کرائی جائے جس پر عثمان بزدار نے کمشنر و دیگر کو ہدایت کی کے فوری انکوائری کر کے تجاوزات کے خلاف میرٹ پر آپریشن کیا جائے بعدازاں وزیر اعلی پنجاب تقریباََ آدھے گھنٹے پر مشتمل دورہ مکمل کر کے واپس بذریعہ روڈ راولپنڈی روانہ ہوگئے ۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ، آر پی او ، سی پی او اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔

Kahuta; The Chief Minister Punjab Usman Bazdar visited to THQ hospital and Police station in Kahuta without announcing his arrival, He said he had arrived in Kahuta after bitter public complaints. After visiting hospital and police station he said he was satisfied with services being provided.

اے ایس پی سعود خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار کامنشیار فروشوں کے خلاف کاروائی

Action taken against drug dealers in Kahuta

اے ایس پی سعود خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار کامنشیار فروشوں کے خلاف کاروائی ۔ کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش محمد عمران ولد بہادر علی گرفتارکر لیا گیا ۔ملزم کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button