DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Principal Raja M Hasher announces student expo quiz exam results at Gentry college

جینٹری کالج کے پرنسپل راجہ محمد حاشر نے نتائج کا اعلان کردیا

جینٹری کالج گوجر خان کے زیراہتمام نوجوان ٹیلنٹ کی ذہانت، دانش اور صلاحیتوں کے اعتراف کے لیے سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو کوئز مقابلہ کے پہلے مرحلے کے پرچے چیک کرنے کے بعد جینٹری کالج کے پرنسپل راجہ محمد حاشر نے نتائج کا اعلان کردیا انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 19 جنوری کو 100 طالبات اور 20 جنوری کو 100 طلبہ پہلی پوزیشن کے حصول کے لیے مقابلے میں حصہ لیں گے اول پوزیشن 15000،دوم 10000 اور سوم پوزیشن حاصل کرنے پہ 7000 روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے جبکہ 20 ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو بھی نقد انعامات دیے جائیں گے اس موقع پر نعتیہ مقابلہ، ملی نغموں کے مقابلے کے ساتھ اردو تقریری مقابلہ رکھ کر نبی کو سامنے آرائش کردار کر کے موضوع پر ہو گا ہر مقابلے میں اول 10000،دوم 7000 اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5000 روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے نہم بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو ٹیلنٹ ایوارڈ جبکہ شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو انکی خدمات کے اعتراف میں توصیفی شیلڈز دی جائیں گی راولپنڈی بورڈ میں سوم پوزیشن حاصل کرنے والی جینٹری گرلز کالج کی ہونہار طالبہ کو 30000 اور 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی 6 طالبات کو فی کس 20000 روپے کے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے

Gujar Khan; Principal Raja Mohammad Hasher has announced student expo quiz exam results at Gentry college, while second phase exam will take place on 19th January.

جو کام ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے دور میں ہوئے, راجہ عمرا ن کامی

All development work completed during ex PM Raja Parvez Ashraf term

پی پی پی سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عمرا ن کامی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کوووٹ دینے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں عوام کے مسائل حل نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے اب ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے کام نہیں چلے گا عوام چاہتے ہیں کہ ان کے مسئلے مسائل حل ہوں ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں غریب طبقہ کو بھرپور ریلیف ملا اقتدارمیں آنے سے قبل تحریک انصاف کی قیادت نے لمبے چوڑے منصوبوں کا جو اعلان کر رکھاتھا ا ب تک ایک بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا گوجرخان میں بھی تاحال کوئی عوام کی فلاح کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا جو کام ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے دور میں ہوئے

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان کے سامنے سڑک کی تعمیر کے بعد نالے کی تعمیر تاحال نہ ہو سکی

Road and local nala work still not taking place in front of THQ hospital Gujar Khan

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان کے سامنے سڑک کی تعمیر کے بعد نالے کی تعمیر تاحال نہ ہو سکی سڑک کے ساتھ بلاک وغیرہ پڑ ے ہیں بارش کے باعث سڑک پھر جوہڑ کا منظر پیش کرے گی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کلب کیفے سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تک سروس روڈ کی تعمیر تو کر دی گئی لیکن اس روڈ کے ساتھ جونالہ تعمیر کیا جانا تھا وہ ابھی تک تعمیر نہ ہوسکا جو ٹریفک کیلئے بھی مسائل کا باعث اورسڑک کی تعمیر کے بعد بلاک وغیرہ اور مٹی اسی طرح پڑی ہے نالہ کی تعمیربھی مکمل کی جائے

ملک فاروق اعوان کو بلدیہ گوجرخان کا لیگل ایڈوائزر مقرر ہون پر دلی مبارک باد

Malik Farooq Awan congratulated on being appointed legal adviser 

معروف قانون دان حامد رضا چوہدری اور شہزاد افضل نے کہا ہے کہ سینئر قانون دان ملک فاروق اعوان کو بلدیہ گوجرخان کا لیگل ایڈوائزر مقرر ہون پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button