DailyNewsGujarKhanHeadline

Butchers have increased the cost of meat by themslves in Gujarkhan

گوجرخان قصابوں نے گوشت کی قیمتوں میں ازدخود اضافہ کر رکھا ہے

گوجرخان قصابوں نے گوشت کی قیمتوں میں ازدخود اضافہ کر رکھا ہے سرکاری ریٹ لسٹ صرف دکھلاوے کیلئے لگا رکھی ہے اور ریٹ من مرضی کے وصول کر رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں قصابوں نے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کررکھا ہے اور گوشت کو من مانے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں جس سے خریدار رپریشان ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور من مانے ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے

 

بڑکی جدید کے شیخ محمد سلیم شیخ محمد ندیم شیخ محمد صدیق اور شیخ محمد نوید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

بڑکی جدید کے شیخ محمد سلیم شیخ محمد ندیم شیخ محمد صدیق اور شیخ محمد نوید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ پیر جمیل الرحمن عیدگاہ شریف نے تکیہ بابا رحیم شاہ والے قبرستا ن میں پڑھائی نماز جنازہ میں راجہ انور سعید شیخ یوسف شیخ غلام مرسلین فاروق قریشی عامروزیر ملک راجہ آفتاب خواجہ اسلم راجہ اسد محمود ملک محمدنصیر قاسم قریشی جاوید قریشی ماسٹر ممتاز شیخ قدوس شیخ رحمت شیخ اشتیاق شیخ احسن جمیل راجہ ربنواز پہاظہور خان عبدالرحمن قاضی اعجاز ملک اعجاز راجہ غضنفر شیخ خالد شیخ سرفراز علامہ سجاد ساجد قاری امجد محمود حمید نظامی صوفی رضوان مرزا عامر حنیف بٹ علی بٹ ملک شفقت جمیل شیخ خلیل راجہ سہیل انورخرم قریشی چوہدری خورشید یاسر مغل سمیت ہر طبقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

گوجرخان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجر طبقہ سخت پریشان

گوجرخان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شیڈنگ سے تاجر طبقہ سخت پریشان ہے مقامی قیادت بلاجواز لوڈشیڈننگ کا سلسلہ فوری بند کرائے تاجر برادری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا تاجر رہنماؤں حاجی چوہدری محمداقبال غلام قمر شیخ احتشام الطاف شیخ محمد نعیم حاجی محبوب شاہد قریشی ودیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ واپڈا گوجرخان نے بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ کا آغازکررکھا ہے جس کے باعث تاجر برادری سخت پریشان کن صورتحال میں مبتلا ہے ان تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اس سے قبل شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ بھی حل طلب ہے اب واپڈا کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری دوہری مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ وہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرائیں

 

جی ٹی روڈ بڑکی یوٹرن پر پیشہ ور بھکاریوں کی قطارہروقت موجود رہنے سے حادثات رونما ہو سکتے ہیں

جی ٹی روڈ بڑکی یوٹرن پر پیشہ ور بھکاریوں کی قطارہروقت موجود رہنے سے حادثات رونما ہو سکتے ہیں پیشہ ور بھکاریوں جن میں زیادہ تعداد نشئیوں کی ہے بڑکی یوٹرن کے دونوں اطراف پر جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں سے بھیک مانگتے ہیں موٹر وے پولیس مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان پیشہ وربھکاریوں کو فوری طور پر جی ٹی روڈ سے ہٹائے اس سے قبل کہ یہاں پر ان بھکاریوں کو کوئی تیز رفتار گاڑی اپنی لپیٹ میں لے ان پیشہ ور بھکاریوں کو جی ٹی روڈ پر کھڑے ہو کر بھیک مانگنے سے روکا جائے

 

تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی طرف سے انڈر16پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر بچوں کو دس ہزار روپے انعام

تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان کی طرف سے انڈر16پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر دس ہزار روپے انعام بچوں کو دیا گیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اصغر سعید کیانی نے تحصیل سپورٹس آفیسر اور بچوں کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب میں بچوں کو انعامی رقم دی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی اور تحصیل سپورٹس آفیسر مظہر شیر نے بچو ں کی کارکردگی کو سراہا

 

Show More

Related Articles

Back to top button