RawalpindiHeadlineDailyNews5th january 2019

Rawat; One worker dies and three admitted in hospital from suffocation at industrial site

روا ت میں چار مزدور کمرے میں دم گھٹنے سے بے ہوش ایک جاں بحق

روا ت میں چار مزدور کمرے میں دم  گھٹنے سے بے ہوش ایک جاں بحق،یہ واقعہ روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ چاروں افراد وہاں گیس سیلنڈر بنانے کی ایک فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے گزشتہ شب انہوں نے سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں کوئلوں کی انگیٹھی رکھی اور سو گئے جس سے کمرے میں گیس بھر گئی اور چاروں افراد بے ہوش ہو گئے ۔صبح انہیں دیگر ساتھیوں نے جا کر دیکھا تو یسو ع مسیح جاں بحق اور دیگر تین افراد ندیم،طاہر اور ضامن شاہ بے ہوش پڑے تھے ۔روات پولیس کے اے ایس آئی محمد سعید نے موقع پر پہنچ کر بے ہوش افراد کو ہسپتال اور جاں بحق ہونے والے مزدور کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوایا ،یسوع مسیح کی میت کو گوجرانوالہ روانہ کر دیا گیاجبکہ دیگر تینوں کو بھی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

Rawat; One worker at a industrial site has died while four were taken to hospital after they lit coal fire in a closed room due to cold weather. Police have identified the dead man as  as Yosih Masih while the other three taken to hospital are  Nadim, Tahir and Zamin Shah.

 

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *