DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Syed Sibt e Hassan elected as new president for Kallar Bar

نوجوان قانون دان سید سبط الحسن شاہ بلامقابلہ کلر بار کے صدر منتخب

لر سیداں بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار صدارتی امیدوار کی بلا مقابلہ کامیابی نوجوان قانون دان سید سبط الحسن شاہ بلامقابلہ کلر بار کے صدر منتخب ہو گئے ،باقی تمام عہدوں پر الیکشن ہو گا۔ سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی ۔ صدارتی امیدوار عثمان بھٹی ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر سید سبط الحسن نقوی کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ نائب صدارت کے لیے محمد ظفیر بھٹی اور طاہر امین اعوان ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری مبشر سلیم،چوہدری عبدالحلیم اورعمیر حسین بھٹی میدان میں ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے اسد محمود راجہ،راجہ خضر حیات اور محمد ابراہیم بیگ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔نائب صدارت اور جنر ل سیکرٹری کے عہدوں کی امیدوار سمیرہ شاہین کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے ہیں۔الیکشن 12جنوری کو ہونگے چیئرمین الیکشن بورڈ سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ کے مطابق 66 کے قریب وکلاء حضرات من پسندامیدواروں کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پندرہ سالہ طالب علم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

 پندرہ سالہ طالب علم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ،وہ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں کلاس نہم کا طالب علم تھا۔عمران علی موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی شہر مردان گیا ہوا تھا کہ وہاں وہ ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔متوفی کا والد کلر سیداں میں مچھلیاں فروخت کرتاہے ۔

 

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان آج سہ پہر تین بجے قانون گو ساگری آ رہے ہیں جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔

 

میلاد کمیٹی انچھوہا کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر میلاد النبی ﷺ کی تقریب منعقد ہو گی

میلاد کمیٹی انچھوہا کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ بعد نماز ظہر میلاد النبی ﷺ کی تقریب منعقد ہو گی جس کی صدارت خلیفہ محمود اختر نقشبندی کریں گے اس موقع پر علامہ وقاص حبیب ،اویس چشتی ،وقاص سہر وردی ،آفتاب چشتی ،عدیل شہزاد اور دیگر خطاب کریں گے ۔



Show More

Related Articles

Back to top button