DailyNewsOverseas news

Spain; Be Nazir Bhutto memorial held by Pakistani community in Barcelona

اسپین کے شہر بارسلونا میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

اسپین کے شہر بارسلونا میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر قرطبہ ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی، زیادہ تعداد کے باعث لوگوں کو کھڑے ہو کر پروگرام میں شرکت کرنا پڑی۔برسی کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے نمائندگی کی گئی جبکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ حکمران جماعت کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں کی زیر صدارت دعائیہ تقریب کا باقاعدہ آغاز یوسف چوہدری نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ صدر آصف خان تھے۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سیکریٹری نشرواشاعت یورپ اور نائب صدر سوشلسٹ پارٹی بارسلونا ڈویڑن حافظ عبدالرزاق صادق نے انجام دیتے ہوئے تقریب کے خوبصورت انعقاد پر چوہدری ساجد گوندل، چوہدری شاہد لطیف گجر، اقبال گجر، پروفیسر طاہر، نعیم عباس بھٹی، میاں دانش، ملک عمران، اشرف مغل، شعیب تارڑ، ذوالقرنین سمیت دیگر افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔مہمان خصوصی پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبو ہ نے کہا کہ آج اسپین میں موجود تمام تنظیموں کی تقریب میں شرکت انتہائی خوشگوار لمحہ ہے، اگر ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت نہ ہوتی تو یقیناًآج پاکستان کے حالات اس طرح نہ ہوتے، ہمارے لیڈرز کی شہادت افسوسناک عمل ہے، وہ دن دور نہیں جب بھٹو کے نظریے کی تکمیل ہو گی۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا کہ جو بھی لیڈر اچھا کام کرے تو اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے مگر الزامات کی سیاست ختم ہونی چاہیئے، بھٹو خاندان عوام سے محبت کرتا ہے، میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ غلط صحافت نہ کیا کریں۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے رہنما پیپلز پارٹی چوہدری ساجد گوندل کو پیپلز پارٹی نائب صدر یورپ بنانے کی تجویز دی تاہم سب کی مشاورت سے ملک ابرار کو نائب صدر یورپ بنایا گیا۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ کے صدر آصف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ زندگی میں بھی بے نظیر شخصیت تھیں اور ان کی شہادب بھی بے نظیر تھی،انہوں نے عورتوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ پاکستان میں عدل ، انصاف اور غْربا کے حق کی خاطر سیاست کی ، پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ آنے والے وقت میں ہر جیالا اپنے قائد بلاول بھٹو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے نائب صدر چوہدری عابد، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی یورپ شاہریز بشیر چوہدری، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی اسپین طارق جمال گْجر، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یورپ کے جنرل سیکریٹری چوہدری نوید نبی، سجاد انور اور دیگر نے کہا کہ بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے والد کی طرح نڈر اور عوامی لیڈر تھیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستانی قوم کیلئے شہادت کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر چوہدری ساجد گوندل نے جذبات سے بھر پور خطاب کے ساتھ ہال میں نعرے لگاتے ہوئے ماحول کو گرما دیا۔حکمران سوشلسٹ جماعت اسپین کی ڈپٹی گورنر کاتالونیا مونسرات گارسیا اور پہلے مسلمان ممبر قومی اسمبلی اسپین محمد شعیب نے بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی خدمات کو سراہا۔میاں عبدالرؤف آرائیں نے پارٹی نظم پیش کی جبکہ جاوید اقبال گل جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی اسپین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اسپین کی تنظیم سازی کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر سجاد انور کو صدر، ناصر عابد کو سینئر نائب صدر، نثار احمد کو جنرل سیکریٹری ، روبن کھوکھر مر سیکریٹری نشروشاعت بنایا گیا۔تقریب میں محمد اقبال چوہدری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر پیپلز پارٹی اسپین چوہدری عمرفاروق رانجھا کے ایصال ثوات کیلئے دعا کرائی جبکہ پاکستان سمیت تمام اْمت مسلمہ کی بہتری کیلئے بھی دعا کی، تقریب کے آخر میں قائم مقام صدر چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button