DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Daultala police arrest armed gang, cash and fire arms found in the raid

پولیس چوکی دولتالہ نے ڈکیٹ گینگ گرفتار کر کے اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی سوہاوہ اور گوجرخان کے علاقوں میں روڈ ڈکیتیوں کا انکشاف

پولیس چوکی دولتالہ نے ڈکیٹ گینگ گرفتار کر کے اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی سوہاوہ اور گوجرخان کے علاقوں میں روڈ ڈکیتیوں کا انکشاف انچارج چوکی دولتالہ سعید اکبر کیانی نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل چاندنی چوک اور دیرہ مسلم کے ایریا میں روڈ ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی جس پر اے ایس پی عمرعباس ایس ایچ او جاتلی ملک تنویر اشرف نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر پولیس چوکی دولتالہ نے ڈکیت گینگ کا سراغ لگانے کیلئے ٹیم تشکیل دی اور پولیس نے ان ڈکیتیوں میں ملوث تین ملزمان ندیم شوکت سکنہ ڈھوک بابا غازی ضمیر اعجاز سکنہ دھمیال محمد زعفران سکنہ دیرہ مسلم کو گرفتار کر کے ان سے تین پسٹل اور نقد رقم بھی برآمد کر لی ہے انچارج چوکی سعید اکبر کیانی نے بتایا کہ ملزمان رات کو روڈ ڈکیتیاں کرنے اور دیہی سڑکوں پر رات کو گزرنے والی گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں مزید انکشافات کی توقع ہے ملزمان نے سوہاوہ کے ایریا میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کی ہیں

Gujar Khan; Daultala police have arrested armed gang, cash and fire arms have been found in the raid, The gang members who have been arrested have been named as Nadeem Shaukat of Dhok Baba Ghazi, Zamir Ijaz of village Dhamiyal and M Zafran of village Dera Muslim.

گوجرخان سکھو روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد زخمی

Three injured in a accident on Sukhu road 

گوجرخان سکھو روڈ پر رکشہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ریسکیو 1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ریسکیو کے مطابق گزشتہ شام سکھو روڈ پر موٹرسائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرائے جس کے باعث عاشق حسین، سعید اورنگزیب اور ایک خاتون زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری طور پر ریسکیو کے عملہ نے ہسپتال منتقل کیا

گوجرخان میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ پر تین ایجنسی سیل کر دی گئیں

Three agencies shut down after illegally gas refilling 

گوجرخان میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ پر تین ایجنسی سیل کر دی گئیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفی نے شہر میں مختلف مقامات پر گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کرنے پر تین ایجنسیز کو سیل کردیااسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی نے بتایا کہ غیر قانونی سلنڈروں کی ری فنگ پر اس سے قبل بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ گیس سلنڈوں کی ری فلنگ پر سخت کارروائی ہوگی لیکن ان احکامات پر جو لوگ عملدرآمد نہیں کر رہے تھے ان کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے اور شہر کے مختلف ایریا میں گیس سلنڈروں میں ری فلنگ جاری تھی جس پر تین ایجنسیز کو سیل کر دیا گیا

گوجرخان میں بے تحاشہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں

Public refuse to accept excessive load shedding in Gujar Khan

مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصد رچیئرمین امن کمیٹی گوجرخان حاجی چوہدری محمدا قبال سیکرٹری جنرل راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ راجہ عبدالغفور کیانی غلام قمر حاجی شیخ محمد نعیم محمد شاہد قریشی حاجی محبوب حسین شیخ احتشام الطاف حاجی شیخ محمد افضل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گوجرخان میں بے تحاشہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے تاجر برادری کے کاروبار متاثر ہور ہے ہیں واپڈا کی طرف سے بلاجواز لوڈشیڈنگ سے شہر میں امن وامان اور احتجاج شروع ہوجائے گا جو کہ انتظامیہ کیلئے شدید مشکلات بن جائیں گی واپڈا احکام اپنا قبلہ درست کریں حالیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سے تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button