DailyNewsHeadlineOverseas news

Norway; Pakistani community in Oslo celebrate Qaid birthday

پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کا143واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

 اوسلو شہر میں گذشتہ کئی سالوں سے پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب کو بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے جس میں دورونزدیک سے پاکستانی مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے کی۔ پروگرام کا آغازعلامہ حافظ شیراز حسین مدنی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ عبدالمنان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ تقریب سے ڈاکٹر مبشر بنارس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی کرشماتی شخصیت اور صلاحتیوں کا مرہون منت ہے ۔ سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مملکت پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مسلمانوں کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔قائد اعظم نے انتھک محنت اور عزم سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ وطن کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل ہیں اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنا ہماری قومی و ملی ذمہ داری ہے۔ پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے قائد ڈے کی تقریب میں شامل تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قائد ڈے کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر پاک ناروے فورم کی انتظامیہ کے اراکین کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا۔ اوسلو میں سماجی خدمات کے اعتراف میں پاک ناروے فورم کی طرف سے عزیز الرحمن کو قائداعظم ایوارڈ برائے 2018 دیا گیا ۔تقریب کی نقابت کے فرائض اوسلو کے معروف نوجوان اسکالر ناصر اعوان نے خوبصورتی سے سرانجام دیئے۔ ممتاز مذہبی رہنماعلامہ محبوب الرحمن نے پاکستان کی ترقی و امن کے لیے دعا کرائی جبکہ تقریب کے آخر پر قائد ڈے کی خوشی میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Norway;

The Pak Norway forum celebrated  the 143rd birthday anniversary of Founder of Pakistan Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah with national zeal and fervour, guest of honour was Pakistani ambassador Zaheer Parvez Khan who was welcomed by President Pak Norway forum Ch Ismail Sarwar of Bhadana Gujar Khan.

The  birth anniversary of Quaid-e-Azam was celebrated with renewed commitment to work hard for progress and prosperity of the country.

Show More

Related Articles

Back to top button