DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Tehsil management found to be largest land mafia in Kallar Syedan

تحصیل انتظامیہ کلر سیداں خود سب سے بڑا قبضہ مافیا نکلی ، چالیس کنال آراضی کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج ،بلدیہ کلر سیداں اور آراضی ریکار ڈ سینٹر پر قابض ہے

تحصیل انتظامیہ کلر سیداں خود سب سے بڑا قبضہ مافیا نکلی ، چالیس کنال آراضی کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج ،بلدیہ کلر سیداں اور آراضی ریکار ڈ سینٹر پر قابض ہے ۔سائلین سارا دن کاموں کے سلسلے میں مختلف دفاتر میں دھکے کھاتے پھرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق برسوں قبل کلر سیداں کے شہریوں حاجی اسلم بانی اور دیگر نے تحصیل دفاتر کے قیام کے لیے چالیس کنال آراضی کا عطیہ کیا تھا مگر آج تک یہاں عمارت تعمیر نہ ہو سکی ۔گزشتہ کئی برسوں سے تحصیل انتظامیہ کے دفاتر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں قائم ہیں جہاں پہلے اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار اور دیگر عملہ بیٹھتا تھا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ کی ملکیتی عمارت میں اپنا دفتر قائم کر لیا اور اب نئی تعنیات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی نے اپنا دفتر آراضی ریکارڈ سینٹر میں منتقل کر دیا اور بلدیہ کی عمارت اسسٹنٹ رجسٹرار تحصیلدار کے لیے مختص کر دی جبکہ نائب تحصیلدار بدستور گورنمنٹ کالج کی عمارت میں فرائض سر انجام دیں گے ۔اس طرح تحصیل انتظامیہ کلر سیداں کی سب سے بڑی قبضہ مافیا نکلی جنہوں نے کئی عمارتوں پر برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے اور سائلین کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کیا جا رہا ہے ۔اب نائب تحصیلدار گوجرخا ن روڈ پر گورنمنٹ ڈگری کالج، تحصیلدار مغل بازار اور اے سی صاحبہ تھانہ روڈ پر تشریف فرما ہوں گے جس سے لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔یونین کونسل بھلاکھر کے کونسلر مرزا عبدالرحمان نے موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تحصیلوں کے برعکس کلر سیداں واحد تحصیل ہے جہاں ریونیو افسران تین مختلف عمارتوں میں بیٹھتے ہیں جس سے سائلین کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور منتخب ارکان اسمبلی صداقت عباسی ،راجہ صغیر احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ریونیو افسران کو اپنے دفاتر کسی بھی ایک عمارت میں قائم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan authorities are found to be disclosed as the largest illegal land occupiers in Kallar Syedan, Their is report that land around 40 Kanal as well as land of gov degree college and record centre is being occupied illegally. The news has left authorities red faced. The current PTI led leaders in Tehsil Kallar Syedan are asked to take notice and make example.

یونین کونسلز کنوہا، چوآخالصہ اور سموٹ میں شروع ہونے والا سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ نئے پاکستان میں کھٹائی کا شکار

UC Kanoha, Choa Khalsa and Samot gas supply projects hit by newly administration 

گزشتہ دور حکومت میں تین یونین کونسلز کنوہا، چوآخالصہ اور سموٹ میں شروع ہونے والا سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ نئے پاکستان میں کھٹائی کا شکار ہو گیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ستمبر 2017میں ان تین یونین کونسلز میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے چالیس کروڑ روپے سوئی ناردرن گیس کے سپرد کئیے گئے تھے ۔مین لائن کی تنصیب کا کام شروع ہوا تھا منصوبے کے مطابق بیول سے براستہ چوآخالصہ موہڑہ دھیال کنوہا تک مین لائن بچھائی جانی تھی ۔اس پر خاصا کام بھی ہوا مگر انتخابات کے باعث الیکشن کمیشن نے اس جاری منصوبے کو بھی معطل کر دیا تھا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کے بعد نئے پاکستان میں پائپوں کی تنصیب کے لیے صرف ایک ٹرک دیا گیا جو اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے جس کے بعد سے کام مسلسل بند پڑا ہے اور لائن کی تنصیب کے لیے کھودی گئی سڑک کلر سیداں دھانگلی روڈ پر مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس عوامی فلاح کے منصوبے کو ن لیگ کا منصوبہ قرار دے کر کھٹائی میں ڈالنے کی بجائے ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ لوگ سوئی گیس کی بنیادی سہولت سے مستفیذ ہو سکیں ۔

الیکشن کمیشن کی عدم توجہی ، کونسلر کی وفا ت کے بعد بھی ضمنی الیکشن نہ ہو سکا

No by elections taking place after death of councillor Khaleeq Ahmed and Ch M Ashraf

الیکشن کمیشن کی عدم توجہی ، کونسلر کی وفا ت کے بعد بھی ضمنی الیکشن نہ ہو سکا۔بلدیہ کلر سیداں کی وارڈ نمبر 1سے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے کونسلر راجہ خلیق احمد دو فروری کو انتقال کر گئے تھے مگر سال اختتام پذیر ہو رہا ہے اس نشست پر ضمنی الیکشن نہ ہو سکا۔ایک اور رکن بلدیہ چوہدری محمد اشرف کے انتقال کے باعث یہ نشست بھی خالی ہے مقامی لوگوں نے خالی نشستوں پر فوری الیکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

بے نظیر بھٹو نے جمہو ر یت کی جد و جہد کے لیے ا پنی جا ن د ے دی , محمد ا عجا ز بٹ

Be Nazir Bhutto gave her life for democracy, M Ijaz Butt

پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جمہو ر یت کی جد و جہد کے لیے ا پنی جا ن د ے دی بھٹو ا زم کبھی ختم نہیں ہو سکتا پیپلز پا ر ٹی کو کمز و ر کر نے ا و ر د یو ا ر سے لگا نے و ا لے ا پنی مذ مو م سا ز شو ں میں کا میا ب نہیں ہو ں ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز بے نظیر بھٹو کی بر سی کے مو قع پر ر ا و لپنڈ ی کی مر کز ی تقر یب میں شر کت سے پہلے مقا می میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ا س مو قع پر نصیر ا ختر بھٹی،عا طف ا عجا زبٹ،نو ید ا ختر مغل بھی مو جو د تھے ا نہو ں نے کہا کہ بلا و ل بھٹو ز ر د ا ر ی ا یک پر ا ز م حو صلہ مند نو جو ا ن ا و ر سیا سی سو ج بھو ج ر کھنے و ا لا ر ہنما ہے پیپلز پا ر ٹی نظر یا تی جما عت ہے جسے عو ا م کی بھر پو ر حما یت حا صل ہے۔

حاجی غلام رسول کی وفات پر تعزیت

Condolences on death of Haji Ghulam Rasool

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا ،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری امیتاز حسین آف ٹکال ، شیخ ساجد الرحمان، راجہ جاوید اشرف، راجہ طلال خلیل، مسعود بھٹی، اکرام الحق قریشی، نمبردار عبدالعزیز نے روزنامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر حاجی محمد نواز رضا سے ان کے والد محترم حاجی غلام رسول کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

چوہدری نثا رعلی خان آج بروز ہفتہ دن بارہ بجے کلر سیداں روڈ مانکیالہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے

Ch Nisar Ali Khan to address in Mankiala on Saturday 

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان  بروز ہفتہ دن بارہ بجے کلر سیداں روڈ مانکیالہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button