DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Police hold press conference after six drug barons are arrested in a raid

پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن گوجرخان کے مشہور سراب گوٹھ سے دس کلو چرس ساڑھے چار لاکھ نقدی اسلحہ برآمد

پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن گوجرخان کے مشہور سراب گوٹھ سے دس کلو چرس ساڑھے چار لاکھ نقدی اسلحہ برآمد کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش اشتہاری بگا سمیت چھ منشیات فروش گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمرعباس بابر ایس ایچ او رانا ذوالفقار نے تھانہ گوجرخان میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز علی الصبح پولیس تھانہ گوجرخان مندرہ جاتلی اور کلرسیداں کی بھاری نفری کے ہمراہ صندل میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر اصغر عرف بگا محمد یونس محمد عمران راجہ گل محمدسے مجموعی طورپر دس کلو چرس ساڑھے چار لاکھ نقدی ایک عدد پسٹل تیس بور برآمد کیا اے ایس پی نے بتایا کہ صندل میں عرصہ دراز سے منشیات فروشوں نے مضبو ط نیٹ ورک قائم کر کے منشیات فروشی کا دھندہ شروع کر رکھا تھا جو پولیس کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا تھاگزشتہ روز پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اوررقم برآمدکر کے منشیات فروشوں کے بڑے گروہ کو قابوکر لیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او رانا ذوالفقار نے کہا کہ گوجرخان سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس بھرپور کارروائی جاری رکھے گی عوام اس سلسلہ میں پولیس سے تعاون کرے جرائم میں واضح کمی ہوگی

Gujar Khan; The Gujar Khan police held a press conference in which they gave statement that six well known drug dealers of Gujar Khan have been arrested with 10kg of drugs and cash od 4.5 Lakh Rps.Amongst those who were arrested were Asghar “Bagga”, M Younis, M Imran and Raja Gul Mohammad.

راجہ ارشد محمود کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ حامد جھنگی میں ادا کی گئی

Mother of Raja Arshad Mahmood passed away in Hamid Jhangi

پوٹھوہارپریس کلب کے سابق نائب صدر راجہ ارشد محمود کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ حامد جھنگی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اے ایس پی عمر عباس ڈاکٹر سہیل اعجاز ڈاکٹر ضمیر بٹ ڈاکٹر ادریس شیخ اشتیاق راجہ عبدالغفور کیانی شہزادہ خان راجہ ساجدیوسف حاجی ریاض قاری محمد اقبال راجہ محمد جواد ریاض عثمانی حافظ امجد راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ وحید قریشی نومی بٹ خرم قریشی عبدالجلیل کیانی مرزا عامر مرزاوقاص حیدر عباس ایڈووکیٹ چوہدری عفان ایڈووکیٹ خالد خلجی قاسم ربانی ملک طیب ملک نواز قاضی وقار نوید شہزاد ملک نوید جاوید سمیت تحصیل بھر سے صحافیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button