DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Excise department to charge annual tax per square feet on commercial and residential properties

حکومتی تبدیلی کے بعد محکمہ ایکسائز کا کلر سیداں کے شہریوں پر ستم ،شہریوں پر فی مربع فٹ کے حساب سے سالانہ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومتی تبدیلی کے بعد محکمہ ایکسائز کا کلر سیداں کے شہریوں پر ستم ،شہریوں پر فی مربع فٹ کے حساب سے سالانہ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں بھی بلدیہ کلر سیداں کی حدود میں واقع تمام دوکانوں اور مکانوں پر ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بروقت مداخلت کے باعث ناکام بنا دیا گیا مگر حکومتی تبدیلی کے بعد اس ٹیکس کے دوبارہ نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام بازاروں کی دوکانوں کی ناپ تول کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور جنوری میں ٹیکس کا نفاذ کر دیا جائے گا۔بلدیہ کی حدود میں واقع ہر اس گھر کو جو پانچ مرلے سے زائد ہے اسے بھی اپنے گھر کا سالانہ ٹیکس دینا پڑے گا جبکہ کمرشل دوکانوں کو فی مربع فٹ کے حساب سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔حاصل شدہ آمدن کا تیس فیصد حصہ بلدیہ کلر سیداں کے حوالے کیا جائے گا بلدیہ کلر سیداں کے تمام ارکان کی مخالفت کے باوجود ناپ تول کا کام تیزی سے جاری ہے ۔کونسلروں نے ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کلر سیداں ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی میونسپل کمیٹی ہے جس کی 23وارڈز ہیں ۔درجن سے زائد وارڈ کو کوئی بھی شہری سہولت میسر نہیں بلدیہ کی حدود میں شامل دور دراز دیہات کے لوگو ں سے بھی اس ٹیکس کی وصولی کی کوششیں جاری ہیں جو سرا سر زیادتی ہے ۔

Kallar Syedan; The Excise department has decided to charge annual tax per square feet on commercial and residential properties in Kallar Syedan, The changes come with effective with new government, Previously Ch Nisar Ali Khan did not allow tax on properties in Kallar Syedan.

Assessment of the properties is based primarily on the nature of occupation and the type of building. Locality wise yardsticks for commercial and residential, self or rented as the case may be properties have been prescribed. Annual value the properties is calculated through these yardsticks. On the basis of annual value of the property unit, Property Tax is charged on the rates mentioned above.

کلر سیداں میں چوری کی واردات ملزم چھ عددایل پی جی گیس سیلنڈر لے اڑا ہمسائے کی دوکان میں نصب کیمرے سے ملزم کی شناخت کر لی گئی

Gas cylinder stealing burglars traced via cctv camera

کلر سیداں میں چوری کی واردات ملزم چھ عددایل پی جی گیس سیلنڈر لے اڑا ہمسائے کی دوکان میں نصب کیمرے سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ،یہ واقعہ بدھ کی صبح چھ بجے کے بعد چوآروڈ پر واقع شاہد بٹ کی دوکان پر ہوا ۔ملزم چھ بجے کے بعد آیا اس نے تالے توڑے اور باری باری دو دو سیلنڈر اٹھا کر لے جاتا رہا،اس دوران ایک قریبی دوکان بھی کھل گئی اور وہ سمجھتے رہے کہ دوکاندار سیلنڈر فروخت کر رہا ہے ۔نو بجے کے بعد دوکاندار آیا تو دوکان کے تالے ٹوٹے پائے گئے ہمسائے کی دوکان پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے جس کا نام مسعود بتایا گیا ہے ۔پولیس شام گئے تک مدعی کا انتظار کرتی رہی مگر وہ تھانے نہ پہنچے۔

انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخان کے نو منتخب عہدے داران کو دلی مبارکباد

Newly elected revenue officers congratulated 

کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان ،چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین راحت علی شاہ، چیئر مین ملک شیر افگن، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، صاحبزادہ بدر منیر،چوہدری توقیر اسلم، حاجی شوکت علی،مسعود بھٹی نے انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخان کے نو منتخب عہدے داران صدر رفاقت حسین گجر، سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر وارثی، جنرل سیکرٹری نصر اللہ خان اور دیگر کو دلی مبارکباد دی ہے ۔

اولڈ کلر فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

Old Kallar feeder to close on Thursday for repairs

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات اولڈ کلر فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گااور ان علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

ہیلمٹ نہ پہننے ،دھواں دینے والی گاڑیو ں کے 1138چالان

Smoking vehicles and riders with helmet handed fines 

سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی جنید محسن کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں نے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی ،ہیلمٹ نہ پہننے ،دھواں دینے والی گاڑیو ں کے 1138چالان کر کے 4لاکھ 88ہزار 9سو روپے کا جرمانہ وصول کیا اور خبر دار کیا کہ ڈرائیور حضرات ٹریفک قواعد کی سختی سے پابندی کریں ورنہ ان کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مانسہرہ پولیس کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری سے قتل کے ملزم کو گرفتار کر کے ہمراہ لے گئی

Mansara police takes man who murdered in Chauk Pindori

مانسہرہ پولیس کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری سے قتل کے ملزم کو گرفتار کر کے ہمراہ لے گئی،پولیس چوکی چوکپنڈوری کی پولیس نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔ پولیس اسٹیشن شاملائی (بٹ گرام) کے سب انسپکٹر امجد علی نے گزشتہ رات مقامی پولیس کے ہمراہ بھاٹہ روز پر چھاپہ مار کر قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم حافظ اسماعیل کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم حافظ اسماعیل کیخلاف تھانہ شاملائی میں مقدمہ نمبر 62/15 مورخہ 18 جون 2015 کے تحت ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم نامزد ہے جسے گزشتہ شب مخبر کی اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا۔

کلر سیداں کے قریب سے لاپتہ ہونے والا پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد وقاص 25 روز بعد گھر واپس آ گیا

M Waqas a British Pakistani freed by its kidnappers after 25 days 

کلر سیداں کے قریب سے لاپتہ ہونے والا پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد وقاص 25 روز بعد گھر واپس آ گیا۔اغوا کنندگان ذرائع آمدن پوچھتے رہے نماز پڑھاتے اور قرآن کی تلاوت بھی کرواتے رہے ۔محمد وقاص نے رہائی کے بعدپولیس کو بتایا کہ اسے نامعلوم افرا دنے منہ پر کپڑا ڈال کر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر ہمراہ لے گئے اور اس دوران ذرائع آمدن اور ذریعہ معاش کے بارے میں استفسار کرتے رہے،نماز پڑھاتے رہے اور قرآن پاک کی تلاوت بھی کرواتے رہے جس کے بعد انہوں نے گھر جانے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ نواحی علاقہ کی رہائشی مسماۃ (س) نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ اس کا خاوند محمد وقاص صبح گھر سے راولپنڈی گیا جو کہ شام کو واپس آتے ہوئے لا پتہ ہو گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button