DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Rubbish dumped on streets of Kahuta due to negligence of Rawalpindi waste management company

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی کہوٹہ کے انچارج کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر کا تمام کچر ا کہوٹہ کلر روڈ پر پھینکا جانے لگا

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی کہوٹہ کے انچارج کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر کا تمام کچر ا کہوٹہ کلر روڈ پر پھینکا جانے لگا۔گندگی میں پیدا ہونے والے مچھروں سے اردگرد کے دیہات میں عوام مہلک بیماریوں میں مبتلا۔بدبو اور تعفن سے راہگیر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ڈی سی راولپنڈی سے مذکورہ انچارج کے فی الفور تبادلے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے رہائشی راجہ مظہر حسین نے پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی کہوٹہ کے انچارج کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے ہم اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن بن گئی ۔شہر بھرکی گندگی سڑ ک پر پھینک دیتے ہیں جس کہ وجہ ہم گاڑیوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شدید بد بو کی وجہ سے ہم اہلیان علاقہ کی زندگی دوزخ بن گئی اس گندگی کی وجہ سے موسم سرما میں بھی مچھروں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے شدید بیماریاں جنم لے رہی ہیں انہوں نے ڈی سی راولپنڈی سے مذکورہ انچارج کے فی الفور تبادلے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Kahuta; Kahuta; Raja Mazhar Hussain of Dhakali speaking to pothwar.com said that, Rubbish is being dumped on streets of Kahuta due to negligence of Rawalpindi waste management company, demand has been made for removal of DC Rawalpindi.

Rawalpindi Waste Management Company (RWMC) was established in  2013 and it grew and got strengthen so quickly that merely in a period of one year it took over five cities of Rawalpindi District, where it should  provide solid waste management services in an efficient and effective manner.

راجہ محمد خالد آف ہنیسر راجگان کی کوششوں سے12سالہ ناراضگی دوستی میں بدل گئی

Raja M Khalid ends 12 year feud between Rashid Satti and Faris Satti

راجہ محمد خالد آف ہنیسر راجگان کی کوششوں سے12سالہ ناراضگی دوستی میں بدل گئی ۔کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیات راشد ستی اور فارض ستی کا اپنے علاقے کی معروف شخصیت شمس ستی سے عرصہ12سال سے ناراضگی چل رہی تھی گذشتہ روزراجہ محمد خالد کی رہائش گاہ(ڈیرہ ہنیسر راجگان ) میں ایک جر گہ ہوا جس میں دونوں فریقین میں صلع کرا دی گئی ۔اہلیان علاقہ کی طرف سے راجہ محمد خالد آف ہنیسر راجگان کی کاوشوں کی سراہتے ہوتے خراج تحسین پیش کی ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کے گاؤں کتھیل ہون کے رہائشی معروف کاروباری شخصیات راشد ستی اور فارض ستی کا اپنے علاقے کی معروف شخصیت شمس ستی سے ایک غلط فہمی کی وجہ سے عرصہ12سال سے ناراضگی چل رہی تھی جس پر علاقے کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد خالد آف ہنیسر راجگان نے ذاتی کوششوں سے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ (ڈیرہ ہنیسر راجگان ) میں ایک جر گہ منعقد کیا جس میں راشد ستی ، فارص ستی اور شمس ستی کے علاوہ معروف ٹرانسپورٹرراجہ ضیا اللہ آف مٹور ، راجہ عمران اللہ آف مٹور ، غضنر ستی،ریحان کیانی ، راجہ شمس ،رضوان کیانی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں فریقین میں صلح کرا کر آپس میں گلے ملایا ۔ اپنے خطاب میں راجہ محمد خالد نے کہا کہ یہ دنیا مسافر خانہ ہے اس عارضی زندگی ہمیں اچھے طریقے سے گزارنی چاہے ہم سب مسلمان ہیں ہمیں آپس میں بھائی چارے کی رشتے کو قائم رکھنا چاہے اور زندگی ایے گزارنی چاہے کہ جب انسان اس دنیا سے چلا جائے تو رہتی دنیا تک لوگ اس کو اچھے الفاظ میں یاد رکھیں ۔

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے پارلیمنٹ میں اپنے چیف سپورٹر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر سے ملاقات

MNA Sadaqat Ali Abbassi meets with Chairman UC Hothla Raja Amir Mazhar

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے پارلیمنٹ میں اپنے چیف سپورٹر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر سے ملاقات ۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات ،علاقائی سیاسی ، ترقیاتی کاموں ، سابقہ دور ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی کریشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔ صداقت علی عباسی کا تمام مسائل کو حل کر نے کی یقین دھانی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے57 صداقت علی عباسی سے ان کے چیف سپورٹر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے 2گھنٹوں پر محیط ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں حفیظ احمد آسی کے علاوہ تحصیل مر ی کے چیئرمین بھی موجو د تھے ۔اپنی ملاقات میں راجہ عامر مظہر نے صداقت علی عباسی سے آنے والے بلدیاتی انتخابات ،علاقائی سیاسی ، ترقیاتی کاموں ، سابقہ دور ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی کریشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگوجس پر صداقت علی عباسی نے کہا انشاء اللہ اپنے عوام کے تمام مسائل حل ہونگے ۔بجلی ،گیس کے علاوہ بھی ترقیاتی کام ہونگے انہوں نے کہا حلقہ پی پی 6کے ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور حلقہ پی پی 7کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کے ساتھ مل کر حلقہ این اے57کی ہر یوسی کی عوام کے مساہل حل کر یں گے ۔

کہوٹہ کے تاجر ملک آصف کا چھوٹا بھائی ملک ناصر وفات پا گیا ۔نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شر کت

Malik Nasir passed away in Channi

کہوٹہ کے تاجر ملک آصف کا چھوٹا بھائی ملک ناصر وفات پا گیا ۔نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ مر حوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی قبر ستان چھنی جنازہ گاہ میں ہوا نمازے جنازہ معرو ف عالم دین مولانا قاری محمد عثمان عثمانی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمودآف چھنی کہوٹہ ، ممبر ان MCکہوٹہ حاجی ارشد محمود ، قاضی اخلاق کھٹٹر ، راجہ وحید احمد خان ، حاجی ملک عبد الروف ، پروفیسر آصف کھٹڑ ، ملک منیب ثاقب ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ،صحافی ملک عامر محمود ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button