AJKDailyNewsHeadline

Inquiry held as prisoner escapes at Chakswari police station, Two officers suspended

تھانہ پولیس چکسواری کی مجرمانہ غفلت فرائض میں لا پر وائی یا کچھ اور 2پولیس اہلکار معطل واقع کی انکوائری بٹھا دی گئی

تھانہ پولیس چکسواری میں منشیات فروشی کے الزام میں بند حوالاتی احتشام کے فرار ہونے اور پھر گرفتار کرنے میں تھانہ پولیس چکسواری کی مجرمانہ غفلت فرائض میں لا پر وائی یا کچھ اور 2پولیس اہلکار معطل واقع کی انکوائری بٹھا دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ پولیس چکسواری سے فرار ہونے والا ایک پوڈری احتشام ولد محمد اسلم قوم شیخ ساکن گجرات حال چکسواری جس کے قبضہ سے 50گرام ہیرون برآمد ہوئی تھی نے حوالات میں اُلٹیاں کرنے کا ڈرامہ رچا کرباہر نکالنے کو کہا جس پر محرر تھا نہ نے اسے حوالات سے باہر نکال کر صحن میں بٹھا دیا اور خود نماز پڑ ھنے لگا تھانے میں نفری کم ہونے کے باعث احتشام پوڈری نے موقع سے فائدہ اُ ٹھا کر دیوار سے چھلانگ لگا دی اور قریبی جھاڑ یوں میں چھپ گیا تھوڑی دیر بعد پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے احتشام کوگرفتار کر لیا جس کے بعد محرر ارشد اور سنتری بابر حسین کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے اور انکوائری شروع کردی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری راجہ جاوید الرحمان نے کہا کہ میں ایک میٹنگ کے سلسلہ میں میر پورگیا ہوا تھا حویلی سیداں میں ایک مجلس پر اے ایس آئی راجہ شاہنواز کی نگرانی میں پولیس نفر ی وہاں تعینات تھی ملزم احتشام نے الٹیا ں کرنے کا بہانہ بنایا تھانے میں موجود پولیس نے اسے ڈاکٹر کو دکھانے کیلئے باہر نکالا جس نے موقع پاکر فرار ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

Chakswari; Police inquiry is called for after a drug baron was arrested and put behind bar at Chakswari police station, but the prisoner Eihtsham manged to escape from the prison but was arrested later. Two police officers at Chakswari police station have been suspended as police investigate.

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے زیراہتمام ضلعی ہیڈکوارٹرمیرپور میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے

Azad Kashmir teachers organisation to hold peaceful protest on Friday 15th October

بروزجمعتہ المبارک کوضلع میرپور کے اساتذہ اپنے مسائل و مطالبات کے حل کے لئے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے زیراہتمام ضلعی ہیڈکوارٹرمیرپور میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی قیادت مرکزی صدر سردارعارف شاہین سمیت دیگرمرکزی ڈویژنل ضلعی وتحصیل قائدین کریں گے احتجاجی مظاہر ے کے لئے رابطہ مہم میں مرکز ی نائب صدر چودھری محمدامین سابق مرکزی سیکرٹری جنرل چودھری محمد منیر نا ز ضلعی صدرچودھری محمدسعیدعالم سمیت دیگر مرکزی ڈویژنل ضلعی وتحصیل عہدیداروں نے بھرپور حصہ لیامظاہر ے سے مرکزی صدر سردارعارف شاہین سمیت دیگرمرکزی ڈویژنل ضلعی و تحصیل عہدیداروان خطاب کریں گے ضلع میرپور کے دیگرعلاقوں ومقامات کی طرح فیض پورشریف سے اساتذہ کاقافلہ احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کرے گا جس کی قیادت اللہ دتہ بسمل احمدفرازراجہ آفتاب گل خواجہ محمدفاروق شاد حاجی چودھری محمدیاسین چودھری محمدمجید سمیت دیگرراہنماکریں گے اساتذہ اپنے مطالبات کے حل تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے اساتذہ کے جائزغوروحل طلب مسائل کے حل کے لئے احتجاجی کی نوبت مطالبات کومسلسل نظرانداز کیے جانے کی وجہ سے پیداہوئی ہے اساتذہ کی قیادت نے طویل صبراورغوروحوض کے بعداپنے اہم مسائل کے حل کے لئے پرامن احتجاج کاراستہ اپنایاہے حکومت اورمحکمہ تعلیم کے افسران نے اساتذہ کے مسائل کومسلسل نظرانداز کیاآزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی مرکزی قیادت نے طویل عرصہ تک مسائل کے لئے ہردروازے پردستک دی مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی اب اساتذہ اپنے مطالبات کی منظور ی تک اپنی پرامن احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے پہلے مرحلے میں آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پرپرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے پہلامظاہرہ گزشتہ جمعرات کے روز ضلع بھمبرمیں ہوااورآج ضلعی ھیڈکوارٹرمیرپور میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا آج کے مظاہرے کے لئے اساتذہ روپیال میرج ہال میرپور میں جمع ہوں گے اوراس کے بعدمظاہرہ کیاجائے گاا ن خیالات کااظہاراساتذہ راہنماؤں نے مشاورتی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button