DailyNewsKahuta

Annual prize ceremony held at boys high school Kainthal, Kahuta

گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کینتھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کینتھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔ سیاسی سماجی شخصیات ،طلبا وطالبات کے والدین سمیت محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے شر کت ۔ سکول کے بچوں ،بچیوں نے ملی نغمیں ،ٹیبلواور تقاریر کر کے حاضرین سے خوب داد موصول کی ۔ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کینتھل راجہ تیمور اختر اور دیگر سٹاف کی کارکر دگی کو سراہا گیا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کینتھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، صدر پوٹھوار دیلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، محکمہ ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈی او شہنشاہ بابر ،اے ای او سہیل احمد ، اے ای او ماجد ہاشمی ،اے ای او وقاص، صدر پی ٹی یوراجہ اشراق ،صدر آصف ستی ، صدر پی ٹی یو ناصر شہزادکوٹلی ستیاں سمیت علاقے بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات اور بچوں کے والدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں تعلیم حاصل کر نے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی انسان کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے ۔اچھے اور برے کی پہچان کے لیے تعلیم بہت لازمی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہ زیور ہے جس کے ناں گھرنے کاڈ ر ہے اور ناں ہی گم ہو نے کا انہوں سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر کی شب و روز محنتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شب و روز انتھک محنتوں کی وجہ سے آج اس دور آفتداہ علاقے کے اس جنگل میں منگل بنایا ہوا ہے جو ٹینلٹ ان بچوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے اس میں ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر اور ان کے سٹاف کی محنتوں کا ثمر ہے انہوں نے سابق ایم اے راجہ محمد علی اور سکول ہذا کے لیے تقریباً20لاکھ کی خطیر گرانٹ دینے پر بھی شکر یہ ادا کیا ہے

Kahuta; Annual prize ceremony was held at government boys high school in Kainthal, large number of social and political personalities were present. Raja Taimoor Akhtar head at the school and staff were praised for their hard work as the students were awarded and given prizes by the guest.

راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹرپر فائرنگ کی مذمت

Firing at the helicopter of Raja Farooq Haider deplored in Kahuta 

عبدالمجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا بھارت کی طرف سے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹرپر فائرنگ کی مذمت کر تے ہیں۔ بھارت ہمیں حملے کی دھمکیاں ناں دے ۔مسلمان اللہ پاک کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ موت ایک دن مقرر ہے جب وہ وقت آئے گا تو موت اس سے ایک پل ناں پہلے آ سکتی ہے اور ناں بعد میں ۔ملک کی20کروڑ عوام حکومت اور فوج کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔ہماری پاک افواج دنیا کی مانی ہوئی فوج ہے اور وہ دشمن دانت کھٹے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈا اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کر نے سے باز آجائے۔ ان خیالات کا اظہارمعروف لیگی رہنماء عبدالمجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امن کا لاگ آلاپنے والے ملک بھارت نے کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے ۔عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اس پر فی الفور نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے فوج اور قوم میں آج بھی وہی 1965والا جذبہ ہے۔پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک عزیز کا ایک ایک فرداور سپاہی وطن عزیز پر اپنی جان قربان کر نے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مسلح افواج ایک صف اور ایک سوچ پر ہوناملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے پاکستانی قوم وطن عزیز کی عظمت پرقربا ن ہونے والے مسلح افواج کے تمام شہیدوں غازیوں کی عظمت کو سلام پیش کر تی ہے اور شہدا کے ورثاء کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

ایم سی کہوٹہ کے چیف آفیسر کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔عوامی حلقوں کا شکر یہ

MC Kahuta praised for taking action against encroachment 

ایم سی کہوٹہ کے چیف آفیسر کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔عوامی حلقوں کا شکر یہ ۔ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیف آفیسر ملک الفت حسین نے ہمراہ راجہ عامر مشتاق ، فیصل محمود ،شکیل احمد اور دیگر عملے کے شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی انہوں نے شہر میں کھڑی ریڑھیوں کو ہٹوایا اور جن جن دوکانداروں نے سامان سڑک کے کنارے رکھا ہوا تھا ان کو جرمانے کیے اور اور بعد کو وارنیگ دی ۔ عوامی حلقوں نے ان کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button