DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Trees uprooted as storm hits Kallar Syedan and Rawat region

کلر سیداں ، روات، چوآخالصہ اور گردونواح میں بدترین طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش ،طوفانی بارشوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

کلر سیداں ، روات، چوآخالصہ اور گردونواح میں بدترین طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش ،طوفانی بارشوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے بعض علاقوں میں 18گھنٹوں کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی ،شب دو بجے کے بعد روات سے طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی اور نصف گھنٹے کے اند ر اس ساری صورتحال نے کلر سیداں چوآخالصہ اور دریائے جہلم تک کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔طوفانی ہواؤں سے دیواریں اور فصیلیں گر پڑیں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے بارش پندرہ سے بیس منٹ ہوئی مگر طوفانی ہواؤ ں نے پورے علاقے کو متاثر کیا آئیسکو سب ڈویژن وڈہالہ ،روات، کلر سیداں اور چوآخالصہ کے درجنوں دیہات و قصبات میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا کلر سیداں سٹی فیڈر کو صبح آٹھ بجے بحال کر دیا گیا مگر کلر سیداں کے دیہات ڈیرہ خالصہ ،باٖغ بوٹا ،شاہ باغ ،تریل ،ڈھیری مرزیاں ،ڈھوک راجگان ،میانہ موہڑہ ،نوتھیہ اور ملحقہ علاقوں میں 18گھنٹوں بعد بھی بجلی کا نظام بحال نہ ہو سکا ۔ایکیسن روات لائن سپریٹینڈینٹ ،فور مین اور لائن مینز کے تمام فون نمبرز مسلسل بند مل رہے ہیں سابق نائب ناظم مرزا جاوید نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 18گھنٹوں میں بھی بجلی کا بحال نہ ہونا عملے کی نا اہلی کا ثبوت ہے ۔انہوں نے حکام سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Kallar Syedan; Heavy rainfall along with storm hit Kallar Syedan and Rawat region, trees were uprooted, the storm lasted only 15 to 20 minutes but damage was reported with building crops loss. The electricity was also cut.

کلر سیداں کی مین شاہراہ پنڈی چوآ روڈ کو ہر صورت تجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر بلدیہ کلر سیداں نے کلر سیداں کی مین شاہراہ پنڈی چوآ روڈ کو ہر صورت تجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں خالد رشید نے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہیانہوں نے میڈریا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔شہر کی بہتری اور اسے تجاوزات فری بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،شہر میں ٹریفک روانی کو بلاتعطل یقینی بنانے کیلئے دو مختلف جگہوں پر رکشہ اسٹینڈز قائم کر دئیے گئے ہیں،خلاف ورزی کرنے والے رکشہ مالکان کیخلاف کارروائی ہو گی ۔ آرٹی اے کی عدم دلچسپی کے باعث شہر میں غیر قانونی ویگن اسٹینڈز چل رہے ہیں، سیاسی مداخلت کارروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔شہر میں ٹریفک کی آمدورفت کو جاری رکھنے کیلئے ریڑھی بانوں کی مناپلی اور اجارہ داری کا خاتمہ ضروری ہے،ٹریفک کو ون وے کرنے سے بھی ٹریفک مسائل میں ممکنہ حد تک مدد مل سکتی ہے، ڈیوٹی آفیسر ٹریفک وارڈن عمران نواب خان نے چیف آفیسر کو مختلف تجاویز دے دیں۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ایم سی کلر سیداں خالد رشید نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا اور ٹریفک وارڈنز کیساتھ منعقدہ ایک مشترکہ میٹنگ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کلر سیداں شہر کو تجاوزات فری شہر بنا کر دم لیں گے اور اس کی راہ میں جو بھی کوئی رکاوٹ بنے گا،اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ٹریفک وارڈن عمران نواب خان نے چیف آفیسر کو بتایا کہ کلر سیداں شہر میں دو سو سے زائد رکشے چل رہے ہیں اور ان میں سے بیشتر کے پاس کاغذات ہی موجود نہیں۔روڈ کے اطراف میں کھڑی ریڑھیاں بھی ٹریفک مسائل میں اضافہ کا سبب بنی ہوئی ہیں جن کیخلاف کارروائی ایم سی کی ذمہ داری میں آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں دو سو سے زائد سوزوکیاں سکولز کے بچوں کے پک اینڈ ڈراپ پر مامور ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر سے جب تک ریڑھی بانوں کی اجارہ داری کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ٹریفک مسائل میں بھی کمی نہیں آ سکتی۔انہوں نے چیف آفیسر کو تجویز دی کہ اگر مسافر گاڑیوں کو ون وے کر دیا جائے تو اس سے بھی ٹریفک مسائل میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس پر چیف آفیسر نے ڈیوٹی آفیسر کو کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ہمیں مراسلہ بھیجیں تا کہ چےئرمین ایم سی سے اس کی باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے۔ چیف آفیسر نے وارڈن آفیسر کو یقین دلایا کہ وہ ٹریفک مسائل اور غیر قانونی تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے تجاویز دیں اس پر عملدرآمد کروانا میرا کام ہے۔

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرین جنگل سے قیمتی لکڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرین جنگل سے قیمتی لکڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرک بیڈ فورڈ نمبری کوہاٹC/2201،آزاد کشمیر کی جانب سے آ رہا ہے جس میں ہزاروں روپے مالیت کی جنگل کی لوڈ شدہ تازہ سبز لکڑ موجود ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے مشکوک ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس میں تازہ سبز لکڑی از قسم پلائی لوڈ کی ہوئی تھی جس پر پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ملزمان جنہوں نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ زادہ گل(ڈرائیور) سکنہ نوشہرہ،جبکہ اس کے ساتھی حضرت علی سکنہ رسالپور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان لوڈ شدہ لکڑی کے بارے میں کوئی پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے۔

چوری کا سراغ لگایا جائے کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔محمد بشیر بھٹی ساکن ڈھوک کنیال چوآخالصہ

برطانیہ میں مقیم شبیر احمد ولد محمد بشیر بھٹی ساکن ڈھوک کنیال چوآخالصہ نے کلر سیداں پولیس کو تحریری درخواست دی ہے کہ نامعلوم ملزمان نے گاؤں میں میرے گھر میں داخل ہو کر تالے توڑ کر چوری کی واردات کی نامعلوم ملزمان گھر سے پانچ لیپ ٹاپ ،تین ٹیبلٹس،آٹھ عدد ٹچ موبائل فونز، آٹھ عدد کیمرے، بیس استریاں، پندرہ گاڑی ٹیپس، گرینڈر،کمبل دس عدد، ٹیبل فین پانچ عدد اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان چرا کر لے گئے ۔ارد گرد کے لوگوں نے بیان حلفی دیا ہے کہ وہ اس میں ملوث نہیں مگر محمد ضیا، محمد رشید اور حمید اس بارے میں حلفیہ بیان دینے سے انکاری ہیں لہذا انہیں شامل تشویش کر کے چوری کا سراغ لگایا جائے کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

کلثوم نواز جمہوری قوتوں کا اثاثہ تھیں,چوہدری محمد ریاض

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ کلثوم نواز جمہوری قوتوں کا اثاثہ تھیں جنہوں نے جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔انہوں نے لندن سے پوٹھوہار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز نے میاں نواز شریف کی جبری جلاوطنی کے بعد ملک میں جمہوریت کے لیے جس جدوجہد کا آغاز کیا وہ تاریخ کا ایک انمٹ باب ہے ۔کلثوم نواز نے گوجرخان اور راولپنڈی سمیت ملک کے طول وعرض میں جس جرات سے جنرل پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو للکارا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ملک بھر کے دورے کئیے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ادھر مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی ،شیخ توقیر نے بھی ایک الگ بیان میں کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام جمہوری قوتیں بیگم کلثوم نوا زکی دلیرانہ جدوجہد کی گواہ ہیں ۔ان کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک عظیم مدبر خاتون سے محروم ہو گئی ہے ۔

آتش زدگی کے باعث کروڑوں کے نقصان کے بعد بھی اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں,ڈاکٹر محمد عارف قریشی

مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ آتش زدگی کے باعث کروڑوں کے نقصان کے بعد بھی اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں کہ اس بڑے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کلر سیداں کے چوہدری توقیر اسلم، شیخ خورشید احمد، شیخ ندیم احمد اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب کہوٹہ کی تاریخ کی سب سے بڑی آتش زدگی کا واقعہ ہوا جس سے انکا کلینک ،املاک، میڈیکل سٹور اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گئے کروڑوں کا نقصان ہوا مگر اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ اس بڑے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہزاروں اشک بار لوگوں کے جذبات نے بڑا حوصلہ دیا کے آر ایل کے فائر بریگیڈ نے کوشش کی اگر بحریہ فاؤنڈیشن کے فائر فائٹرز نہ آتے تو کہوٹہ شہر میں ناقابل تلافی نقصان ہوتا،میں ان لوگوں کا بڑا مشکور ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں مجھے حوصلہ دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اخلاق حسین کے داماد چوہدری خرم شہزاد سپین میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اخلاق حسین کے داماد چوہدری خرم شہزاد سپین میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین پرویز اختر قادری، راجہ طلال خلیل، چوہدری کامران عزیز، سردار محمد آصف، محمد مسعود بھٹی، چوہدری توقیر اسلم،عثمان ایڈووکیٹ، سردار محمد بشیر، راجہ مجید احمد ،پرویز اختر منہاس،اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button