DailyNewsGujarKhan

Wedding of Azim Khan celebrated in Kori Dolal

یونین کونسل کوری دولال کے اعظم خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

گوجرخان کی معروف سیاسی سماجی اورکاروباری شخصیت یونین کونسل کوری دولال کے سابقہ قائم مقام ممبر ضلع کونسل حاجی امیر حسین خان کے بیٹے اعظم خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ان کی دعوت ولیمہ کی پرتکلف تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود، پیپلزپارٹی کے رہنما راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خرم پرویز راجہ، سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر، سیاسی سماجی شخصیت راجہ عزیز ، راجہ علی عزیز، حاجی محمد نصیر خان، اشداللہ خان، چوہدری نعیم آف ترلائی اسلام آباد، راجہ باسط آف ترلائی کلاں، چیئرمین اشرف آف لالہ موسیٰ، ظفرچشتی، عبدالرحیم قریشی، حسن رضا پاشا صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی، اسلام خان زدران آف ٹیکسلاسمیت سیاسی سماجی شخصیات وکلاء صحافیوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی اور حاجی امیر حسین خان کو ان کے صاحبزادے کی خانہ آبادی پر مبارک باد پیش کی

Gujar Khan; Wedding of Azim Khan son of Haji Ameer Hussain of UC Kori Dolal was celebrated with large number of people at Marriage hall, Gujar Khan.

چوہدری سہیل امتیازکی دعوت ولیمہ کی تقریب الفضل میرج ہال میں ایک بڑے سیاسی اجتماع کا روپ دھار گئی

معروف شخصیت چوہدری امتیاز کے بیٹے چوہدری سہیل امتیازکی دعوت ولیمہ کی تقریب الفضل میرج ہال میں ایک بڑے سیاسی اجتماع کا روپ دھار گئی جس میں سیاسی سماجی کاروباری صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی نمایاں شخصیات میں چوہدری محمدفیاض، چوہدری ارشاد، راجہ جاوید اشرف ایڈووکیٹ، عمراسداللہ ایڈووکیٹ، راجہ تصدق ،انسپکٹر خان لیاقت، ملک غضنفر، ارشد بھٹی، چوہدری آصف سمیت دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی

چوہدری محمد عارف پٹواری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار

چوہدری محمد عارف پٹواری کی والدہ کی وفات پر ضلعی صدر کسان ونگ پاکستان پیپلزپارٹی راجہ اختر اور معروف صحافی شیخ صلاح الدین نے گہرے رنج و غم کااظہار کیا ضلعی دفتر میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی اجلاس میں پارٹی نمائندوں کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button