DailyNewsGujarKhan

Millat sec school achieves 100% exam result

ملت سیکنڈری سکول (فارگرلز )گوجرخان جماعت نہم کا رزلٹ سو فیصد رہا

ملت سیکنڈری سکول (فارگرلز )گوجرخان جماعت نہم کا رزلٹ سو فیصد رہا جماعت نہم کی طالبہ ماہ نور اشرف نے آرٹس گرو پ میں 455نمبر لے کر تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کی روحا اعجازنے کمپیوٹر آرٹس میں 445نمبر اور خدیجہ رحمان نے سائنس گروپ میں 418نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی جو کہ سکول کی پرنسپل عطیہ کیانی وائس پرنسپل صوبیہ قمر اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے بچوں کے والدین نے سکول کارکردگی کو سراہا ہے

تحریک انصاف تحصیل گوجرخان میں مزید مضبوط ہو جائے گی

مرکزی انجمن تاجران مسہ کسوال کے جنرل سیکرٹری محمد سعید بھٹی نے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کے ایم پی اے منتخب ہونے پر امید کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری جاویدکوثر اہل گوجرخان کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے انہوں نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری جاوید کوثر کو صوبائی کابینہ میں وزارت دی جائے تاکہ وہ اہل علاقہ کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں جبکہ ان کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے سے تحریک انصاف تحصیل گوجرخان میں مزید مضبوط ہو جائے گی

میاں نوازشریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا

مسلم لیگ گوجرخان کے رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو امن وامان ہے وہ میاں نوازشریف کی جراتمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے میاں نوازشریف نے ہمیشہ ملک وقوم کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسیاں مرتب کی ہیں ان کا دور اقتدار پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا میاں نوازشریف نے اپنی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے غریب عوام کے مسائل حل کئے ملک سے بے روزگاری، مہنگائی ، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میاں نوازشریف سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور میاں نوازشریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا

گستاخانہ خاکوں کیخلاف تحریک لبیک نوجوان قیادت کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی

گستاخانہ خاکوں کیخلاف تحریک لبیک نوجوان قیادت کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو چوک گوجرخان میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ کی شان میں ذرا سی بھی گستاخی کسی صورت منظور نہیں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے ایسی گھٹیاں حرکات کی جارہی ہیں مسلمان نبی پاکؐ کی حرمت کی خاطر آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زبانی احتجاج کی بجائے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر تمام مسلم ممالک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور گستاخانان رسولؐ کو سبق سکھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں مقررین نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ سمیت یورپی ممالک کی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے محبت رسولؐ کا عملی ثبوت دیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button