DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Protest held against Holland

تحر یک لبیک پاکستان کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م مر ید چو ک سے مین چو ک تک ہا لینڈ مر د ہ با د ر یلی نکا لی گئی

تحر یک لبیک پاکستان کلر سید اں کے ز یر ا ہتما م بعد ا ز نما ز جمعہ مر ید چو ک سے مین چو ک تک ہا لینڈ مر د ہ با د ر یلی نکا لی گئی جس میں علمائے اکرام اور کارکنان کے علاوہ مفتی محسن عبد ا للہ،علا مہ ممتا ز،پر و فیسر نثا ر ا لر حما ن صدیقی،سنی تحریک کلر سیداں کے صدرعلا مہ ر یا ض ا لر حما ن صدیقی ،ر ا جہ محمد ا ز رم حمید سیا لو ی،محمد اقبا ل قر یشی،ڈ ا کٹر مبا ر ک حسین،حا فظ منصو ر حسین،حا فظ ر مضا ن چشتی اور دیگر نے شرکت کی۔ر یلی کے شر کا ء نے ہا تھو ں میں پلے کا ر ڈ ا ٹھا ر کھے تھے جن پر ہا لینڈ کے خلا ف نعر ے د ر ج تھے علما ء ا کر ا م نے حا ضر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہا لینڈ کا تو ہین آ میز خا کے بنا کر ا مت مسلمہ کے جذبات سے کھیل رہا ہے ۔ تو ہین آ میز خا کو ں سے پو ر ے عا لم ا سلا م میں نفر ت کا ز ہر پھیل چکا ہے نبی پا ک کے خلا ف خا کے بنا نے و ا لو ں کو منہ تو ڑ جو ا ب د یا جا ئے گا۔ ا نہو ں نے نو منتخب و ز یر ا عظم عمر ا ن خا ن سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے حکم میں ہا لینڈ کے سفا ر ت خا نے کو بند کر ا ئیں ہا لینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔ا نہو ں نے کہا کہ مو جو د ہ حکو مت سا بق حکمر ا نو ں سے سبق سیکھے ا و ر ہا لینڈ کے خلا ف فو ر ی با ئیکا ٹ کا ا علا ن کر ے ا نہو ں نے کہا کہ ہا لینڈ کا نبی پا ک کے خا کے بنا نا ہا لینڈ کی آ ز ا د ی نہیں آ و ا ر گی ہے ا و ر نبی پا ک خا کے بنا نے و ا لے خا ک ہو جا ئیں ر یلی کے ا ہتما م پر شر کا ء ر یلی پر ا من منتشر ہو گئے۔

Kallar Syedan; Tehreek e Labaik held a protest rally in Kallar syedan and shouted slogans against Holland for blasphemous cartoons.

کلر سیداں کے نوجوان شیخ عامر خورشید نے کلر سیداں کو سر سبز بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئیے

کلر سیداں کے نوجوان شیخ عامر خورشید نے کلر سیداں کو سر سبز بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دئیے چند ایام کے اندر 300سے زائد پودے لگا دئیے گئے ۔محکمہ جنگلات ملی بھگت سے شجر کشی تو کرتا ہے شجر کاری پر توجہ نہیں دیتا کلر سیداں کے معروف کاروباری اور مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد کے فرزند شیخ عامر خورشید نے کلر سیداں کو سر سبز بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے اس کے لیے وہ نہ صرف پاکستان کے پودے لا رہے ہیں بلکہ وہ اس مقصد کے لیے پڑوسی ملک چین سے بھی بیج درآمد کر رہے ہیں ۔انہوں نے ابھی تک کلر سیداں میں تین سو سے زائد پودے لگائے ہیں اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے ۔وہ شجر کاری کے خواہش مند افراد کو پودے بھی مفت فراہم کر رہے ہیں انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ جنگلات سے بھرا پڑا ہے جرمنی جیسے بڑے ملک میں جنگلات کل رقبے کا 85فیصد سے بھی زائد ہیں ۔پاکستان میں حالت انتہائی ابتر ہے ہمیں موسمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ چین سے درآمد خوبصورت دلکش اور دیدہ زیب درخت بھی خواہش مندوں کو مہیا کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ درخت لگانے کا کام شروع کر رکھا ہے ۔مقامی حلقوں نے ان کی اس کوشش کو بے حد سراہا ہے ۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 21 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر آشنا کیساتھ فرار ہو گئی

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 21 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر آشنا کیساتھ فرار ہو گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔نعمان شبیر ولد محمد شبیر سکنہ سکرانا داخلی چوآ خالصہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میری 21 سالہ ہمشیرہ جو کہ غیر شادی شدہ ہے گزشتہ روز فرسٹ ائر کے داخلہ کیلئے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ گئی۔میں تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب ہمشیرہ کو لینے سکول گیا جہاں پر سکول کے چوکیدار سے ہمشیرہ کو بلوانے کیلئے کہا۔ سکول کا چوکیدار سکول کے اندر گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ کر بتایا کہ مسماۃ گلشن شبیر سکول کے اندر نہ ہے۔قریب 8 بجے دن وہ یہاں سے واپس چلی گئی تھی۔ہمشیرہ گلشن شبیر کی کافی تلاش کی لیکن وہ نہ مل سکی۔میری ہمشیرہ کے زیر استعمال تین موبائل سمیں بھی ہیں۔

نادراکے ایس اوپیزقانونی وارثوں کے لئے عذاب بن گیا

نادراکے ایس اوپیزقانونی وارثوں کے لئے عذاب بن گیا، کئی کئی سالوں تک انتقال وراثت کے لئے قانونی وارثان در بدررلتے رہتے ہیں۔ وزارت داخلہ فوری نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کے ایس اوپیزکے مطابق مورث کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ( FRC)ہرایک قانونی وارث حاصل نہیں کرسکتاجس کے باعث انتقال وراثت درج کرانے میں قانونی وارثوں کومشکلات پیش آرہی ہیں۔ سہوٹ کی ایک ضعیف خاتون اپنے بیٹے کی حقیقی وارث ہیں اور ان کاشرعی چھٹا حصہ بنتاہے لیکن کلرسیداں نادرا حکام نے ماں کوبیٹے کی فیملی کاسرٹیفکیٹ دینے سے انکارکردیا ہے جس کے باعث خاتون نے سول کورٹ کلرسیداں سے رجوع کیاہے۔ نادرا حکام کے مطابق صرف مرحوم کی بیوی یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی مجاز ہے اور کسی بھی شخص کوایف آرسی نہیں دیاجائے گا۔ اسی طرح اگرکسی شخص کی دوبیویاں ہوں تودوسری بیوی کوبھی یہ سرٹیفیکٹ دینے سے انکار کردیا جاتاہے جس کے باعث قانونی وارثان کئی کئی سال تک انتقال وراثت کرانے سے قاصر رہتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزارت قانون سے مطالبہ کیاہے کہ کسی نادراحکام کوحکم پابند بنائیں کہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر کسی بھی حقیقی قانونی وارث کوفیملی سرٹیفیکیٹ جاری کیا کریں، جو کہ قرین انصاف ہے۔

عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد رنگ لے آئی

عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد رنگ لے آئی اور وہ ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ۔انہیں 176ووٹ پڑے ان کے مد مقابل شہباز شریف کو 96ووٹ پڑ ے پیپلز پارٹی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ عمران خان نے ساری زندگی جدوجہد میں بسر کی انہوں نے کرکٹ کے میدان میں فتوحات کے جھنڈے گھاڑے 1992کا ورلڈ کپ جیتا پاکستان میں پی ٹی آئی کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی کسی زمانے میں یہ اس جماعت کے اکلوتے رکن اسمبلی ہوا کرتے تھے 2013کے انتخابات کے بعد انہوں نے اپنی جدو جہد کو نیا رنگ دیا تبدیلی لانے کا اعلان کیا نئے پاکستان کی بات کی فرسودہ نظام کے خاتمے کی نوید سنائی ۔مخالفین ان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے تھے مگر یہ ملک سے دو پارٹی نظام ختم کرنے میں کامیاب ہوئے اور بائیس سالہ جدوجہد کے بعد پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button