DailyNewsKahuta

Corruption exposed of contractor working at Nae Abbadi pipe line

محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے نئی آبادی میں بچھائی جانے والی پائپ لائن کی انقص منصوبہ بندی لاکھوں روپے کی کرپشن

محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے نئی آبادی میں بچھائی جانے والی پائپ لائن کی انقص منصوبہ بندی لاکھوں روپے کی کرپشن قاہد و ضوابط کے پس پشت ڈال دیا گیا پلاسٹکل کی بچھائی جانے والی پائپ لائن جو کہ دو فٹ سے آڑھائی فٹ گہری ہونی چاہیے اوپن رکھ دی گئی ہے گلیوں کو توڑ پھوڑ کر کھنڈرات بنا دیا گیا اور ایم سی کے ساتھ معاہدے کے باجود گلیوں کی مرمت نہ کی گئی جسکی وجہ سے ساٹھ لاکھ روپے کا منصوبہ تکمیل سے قبل ہی ناکارہ ہو گیا گزشتہ روز چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، انجنئیر محمد حبیب ستی، ولید عباسی نے صحافیوں کے ہمراہ اُن علاقوں کا دورہ کیا اور پبلک ہیلتھ اور ٹھیکدار کی طرف سے ناقص مٹریل کے استعمال گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی اس موقع پر حاجی ملک منیر اعوان بھی موجود تھے تمام احباب نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انجنئیر ساجد اور ٹھیکدار کی طرف سے معیاری کام نہ کرنے کا نوٹس لیا جائے اور پلاسٹک کی جو پائپ لائن اوپن ہے اسکو قانون کے مطابق گرا کھڈا کر کے ڈالا جائے لاکھوں روپے کی تعمیر کی گئی گلیاں مرمت کی جائیں ۔

Kahuta; Calls for action to be taken against contractor who constructed pipe line and left it open causing health and safety issue. their are also calls for investigation in to the work he has under taken in Kahuta.

 جشن آزادی کے موقع پر ایچ ایف سی کہوٹہ میں شجرکاری مہیم کے سلسلے میں پودے لگا کر مہیم کا آغازکیا

جشن آزادی کے موقع پر ایچ ایف سی کہوٹہ میں شجرکاری مہیم کے سلسلے میں پودے لگا کر مہیم کا آغازکیا گیاانچارج ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف ، ڈاکڑمحمد صداقت ۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے پودے لگائے شرکاء نے اپنے خطاب میں درختوں کی افادیت اور صحت مند ماشرے کے فروغ پر زور دیابعد میں ایف ایچ سی کہوٹہ میں ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عارف قریشی سابق کونسلر ملک منیر اعوان اور ڈاکٹر صداقت نے شرکت کی جب کہ انچارج ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے میزبانی کی تقریب کے شرکاء نے قیام پاکستان کے اہم پہلووں پرروشنی ڈالی اور اسکول کے بچوں نے ملی نغموں پر اپنی پرفارمنس دی تحصیل کہوٹہ کے تمام سینٹرز کے سوشل موبلائیزرز اور میل اسسٹنٹس نے بھی شرکت کی بعد از تقریب میں مہمانوں اور شرکاء نے مل کر پاکستان کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔

کہوٹہ کلب میں جشن آزادی کے موقع پر سول ڈیفنس کہوٹہ کی طرف سے ہنگامی حالات کا مقابلہ کر نے کے لیے عملی مظاہرہ۔

کہوٹہ کلب میں جشن آزادی کے موقع پر سول ڈیفنس کہوٹہ کی طرف سے ہنگامی حالات کا مقابلہ کر نے کے لیے عملی مظاہرہ۔ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں پوسٹ وارڈ ن عبد الشکور کھٹڑ ،ڈپٹی گروپ وارڈن ملک عبدالز اہد ، ملک منیب ثاقب ، عدیل امتیاز قریشی اور دیگر اہلکاروں ، ہنگامی حالات آگ پر قابو پانا ، روڈ ایکسیڈنٹ،بلائی منزل سے نیچے لانا اور دیگر ہنگامی حالات کا مقابلہ کر نے کے لیے عملی طور پر مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور ، ڈی ایس پی ملک خلیل ، سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ، انچارج سول ڈیفنس ساجد مہناس ،فوڈ انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر تمام افسران اور معززین نے سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کی کارکر دگی کو سراہا ہے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button