DailyNewsGujarKhan

Daultala police accused of registering fake case

پولیس چوکی دولتالہ کے انچارج اکرم خان نیازی نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا

پولیس چوکی دولتالہ کے انچارج اکرم خان نیازی نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے ،اعلیٰ افسران نوٹس لیں اور مقدمہ کو خارج کیا جائے اس بات کا مطالبہ للیال کے رہائشی کونسلر بدر کیانی اور نمبردار غلام عباس نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل للیال روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں محمود کیانی ،نمبردار نعیم آصف ودیگر کے ہمراہ ہم نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس پر پولیس چوکی دولتالہ کے انچارج اکرم خان نیازی نے سیاسی ایما پر محمود کیانی کے گھر ریڈ کیا جس پر ہم نے عدالت سے رجوع کیااکرم خان نیازی نے اس پاداش میں نمبردار نعیم آصف کے خلاف منشیات کا مقدمہ کا جھوٹا درج کرلیا جس میں وقوعہ للیال کا بنایا گیا جبکہ نمبردار نعیم آصف کو پڑتالی سے گرفتار کیا گیا انہوں نے الزام عائد کیا کہ اکرم خان نیازی اور اے ایس آئی امیر کابل نے ان سے اڑھائی لاکھ روپے رشوت بھی طلب کی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کی بابت سی پی او راولپنڈی کو انکوائری کیلئے درخواست دے دی ہے انہوں نے آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی بابت نوٹس لیا جائے اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے

Gujar Khan; Councillor Badar Kiyani and Nambardar Ghulam Abbass of village Lalyal, held a press conference and have accused Daultala police accused of registering fake case against them.

جشن آزادی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری یاسر چمن کی زیر نگرانی بھرپور ریلی نکالی گئی

جشن آزادی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری یاسر چمن کی زیر نگرانی بھرپور ریلی نکالی گئی، ترانوں ، ملی نغموں کے ساتھ قومی پرچم لہراتی ہوئی ریلی جی ٹی روڈ سے گزری ریلی کے اختتام پر چوہدری یاسر چمن، چوہدری توقیر، حاجی منیر، لالہ مختار،نومی، دانش، وقاص کیانی نے چوہدری یاسر چمن رینٹ اے کار پر جشن آزادی کا کیک کاٹا

بل جمع ہونے کی آخری تاریخ سے کم از کم چار پانچ دن پہلے بل دیے جائیں

معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت راجہ ارشد محمود نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ واپڈا ہلکاروں کی لاپرواہی سے بجلی کے بل آخری تاریخ سے ایک دن پہلے صارفین کو دیے جاتے ہیں جس کے باعث کئی صارفین بروقت بل جمع نہیں کرا سکتے اور بھاری جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں راجہ ارشد محمود نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ وہ واپڈا ملازمین کا قبلہ درست کریں اور بل جمع ہونے کی آخری تاریخ سے کم از کم چار پانچ دن پہلے بل دیے جائیں

گوجرخان کمپیور اراضی ریکارڈسنٹر سائلین کیلئے وبال جان بن گیا

گوجرخان کمپیور اراضی ریکارڈسنٹر سائلین کیلئے وبال جان بن گیا سادہ لوح لوگوں سے مال بٹورنے کے بعد کام کیا جاتا ہے ٹاؤٹ مافیا نے بھی سنٹر میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں اے ڈی ایل آر کے ساتھ ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ رابطے کے الزامات کپیوٹر سنٹر کی آئے روز شکایات سامنے آرہی ہیں اعلیٰ احکام کی طرف سے کوئی ایکشن نہ ہونا سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق گوجرخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں جائز کاموں کیلئے بھی لوگ خوار ہوتے ہیں اور مال بٹورا جاتا ہے ٹاؤٹ مافیا نے عملہ کے ساتھ لائن سیدھی کررکھی ہے میل ملاپ کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے کمپیوٹر سنٹر سہولت کی بجائے مشکلات کا باعث بن چکا ہے متعدد شکایات ہیں لیکن کوئی ایکشن نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے عوامی سماجی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کمپیوٹر سنٹر کی آئے روز کرپشن کی شکایات اور عوام کو ذلیل وخوار کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوخود کمپیوٹر سنٹر کا وزٹ کرنے کا کہا ہے ان حلقوں نے کہا کہ کرپٹ عملہ کو فی الفور تبدیل کیا جائے

اسلام پو رہ جبر میں سنی تحریک کے زیر اہتمام یو م آ زادی کی تقریب

اسلام پو رہ جبر میں سنی تحریک کے زیر اہتمام یو م آ زادی کی تقریب منعقد ہو ئی جس سے شیخ عبد القدوس،ڈاکٹر شعیب،راجہ شاہد،قاری منظورراجہ محمد عدالت شیخ طاہر اعجاز بھٹی،ظہیر عنصروارثی، ماسٹر لیاقت، آ صف طیب،طارق خان اختر اور دیگرنے خطاب کیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنی آ زادی کے دن شان و شو کت سے منا تی ہیں اور اپنے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے قائد اعظم محمد علی جنا ح اور علامہ محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔آ خر میں یوم آ زادی کا کیک کا ٹاگیا اور قاری اعجاز نے دین اسلام کی سر بلندی اور ملک و قوم کے استحکام اور ترقی کے لئے اجتماعی دعا کرائی 

بڑکی جدید کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بلقیس صنوبر کے جوان سال بیٹے کی اچانک وفات

اللہ اوراس کے رسولؐکے بتائے ہوئے رستہ پر چلنے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں ان خیالات کااظہار علامہ سجاد ساجد نے بڑکی جدید کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بلقیس صنوبر کے جوان سال بیٹے کی اچانک وفات پر ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ سجاد ساجد نے کہا کہ اولیاء اللہ نے ہمیں اللہ کے احکامات پر عمل پیراہونے کا درس دیا ہے اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے رستہ پر چلنے اوران بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیرا ہونے سے ہم دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button