DailyNews

Kala Chauk taken over by encroachment

ٹیکسلا سرائے کالا چوک میں تجاوزات کی بھرمار ۔پیدل چلنامحال

ٹیکسلا سرائے کالا چوک میں تجاوزات کی بھرمار ۔پیدل چلنامحال ۔ ریڑھی بانوں نے انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کر دیا ،چیک اینڈ بیلنس کا غیر موثر نظام ۔عوام رل گئے ۔ٹریفک وارڈن خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگے ۔ فیصل شید روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیاْ غیر قانونی پارکنگ نے شہر کا نظام درہم برہم کر دیا ۔سرائے کالا چوک ٹیکسلا مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔سروس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے عوام کا پیدل چلنا محال کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق سرائے کالا چوک ٹیکسلا جو اب ختم نبوت چوک بن چکا ہے تجاوزات کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب فیصل شہید روڈ بشمول سروس روڈ پر غیر قانونی پارکنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ سرائے کالا چوک اور گردونواح میں ریڑھی بانوں نے قبضہ کر رکھا ہے جو صبح ہوتے ہی ان جگہوں پر براجمان ہو جاتے ہیں جبکہ رات گئے تک یہ سلسلہ جوں کا توں جاری رہتا ہے ریڑھی بانوں نے رات کے اوقات کے لئے خصوصی لائٹنگ کا انتظام بھی کر رکھا ہے جسکی سہولت انہوں نے مقامی جگہ پر ب�آسانی دستیاب ہے اس میں اکثریت افغانیوں کی ہے جنہوں نے مقامی انتظامیہ سے ملی بھگت کر رکھی ہے جسکی وجہ سے مقامی انتظامیہ انہیں نہیں چھیڑتی جبکہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ کیساتھ گیس سلنڈر کی بھی دکانیں موجود ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں مقامی انتظامیہ عوامی شکایا ت کے باوجود تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن میں ناکام نظر آتی ہے جس میں بنیادی عنصر مقامی سطح پر سیاسی اثر و رسوخ ہے جس پر انتظامیہ نے بھی چپ سادھ رکھی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے ارباب اختیار سے اپیل کی گئی ہے کہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ کو ختم کیا جائے اور سرائے کالا چوک بشمول سروس روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button