DailyNews

Family funday being celebrated at Aisha Masjid Reading

ریڈنگ ۔یوکے ;فیملی فنڈے سنڈے کو منعقد ہو گا

فیملی فنڈے سنڈے کو منعقد ہو گا۔ عائشہ مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، لندن روڈ، ارلی، ریدنگ، انگلینڈ (یوکے ) کے زیر اہتمام مورخہ 5 اگست 2018ء بروز اتوار کو فیملی فن ڈے  منایا جا رہا ہے۔ جو بچوں کیلئے منعقد ہو گا مگر اس میں خاندان کے افراد بھی شریک ہونگے۔ بچوں کی تفریحی و طبع کا سامان موجود ہوگا۔ اس موقع پر باربی کیو، انڈور گیمز، بونس کاسل،حنا، فیس پینٹنگ، کینڈی فلاسک، فوڈ کورٹ، مٹھائیاں اور کپڑوں کے اسٹالز ہونگے۔ فیملی فن ڈے دن کے بارہ بجے سے لے کر شام چھ بجے تک رہے گا۔ وہاں کا پتہ ہے۔

Family funday is being celebrated at Aisha Masjid & Islamic Centre, London Road, Earley, Reading, Berkshire, England UK RG6 18W on Sunday 5th August.

پاکستان تحریک انصاف کی جیت کی خوشی میں زاہد راجہ کی پارٹی

 پاکستان تحریک انصاف کی جیت کی خوشی میں زاہد راجہ کی پارٹی۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے کے معروف بزنس مین و سرپرست اعلیُ ی ٹی آئی یوکے ساؤتھ ایسٹ زون جناب محمد زاہد راجہ نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی عظیم الشان کامیابی کی خوشی میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں شہر کے معززین، میئر، کونسلر، سول سوسائٹی کے ارکان اور مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماء شریک تھے۔ باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ قاری ذوالفقار وارثی نے سعادت ھاصل کی۔ محمد زاہد راجہ نے پی ٹی آئی یوکے کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں، کشمیریوں اور قوم کو مبارکباد پیش کی جبکہ ضیافت کا بھی اہتمام موجود تھا۔ پاکستان کے قومی ترانے کے احترام میں سبھی شرکاء اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی بلند ہوئے جبکہ پاکستان کا پاک قومی پرچم بھی لہرا رہا تھا۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button