DailyNewsKallar Syedan

Nisar Ahmed Bhatti holds a reunion reception in Choa Khalsa

چوآ خالصہ حاجی نثار احمد بھٹی یوکے کی رہائش گاہ پر ایک پروقار ضیافت کا انعقاد

چوآ خالصہ حاجی نثار احمد بھٹی یوکے کی رہائش گاہ پر ایک پروقار ضیافت کا انعقاد
گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کے سابق ممتاز مدرس حاجی بوستان خان بھٹی مرحوم کے صاحبزادے نثار احمد بھٹی جوکہ برطانیہ میں عرصہ دراز سے مقیم ہیں انھوں نے اپنے کلاس فیلوز جوکہ زمانہ1977تا1980 انکے ساتھ پڑھتے تھے انکے اعزاز میں ایک پرخلوص اور پرتکلف دعوتِ طعام کا انعقاد اپنی رہائش گاہ چوآ خالصہ میں کیا۔ اس سادہ مگر پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ محمد رفیع وینس تھے جو کہ بلائے گئے تمام مہمانوں کے استادِ محترم تھے۔ تمام دوست احباب نثار احمد بھٹی کی رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد محمد رفیع وینس کی قیادت میں ماسٹر بوستان خان بھٹی مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے بعد انکی رہائش گاہ پرتمام دوست جو کہ زمانہ طالب علمی کے بعد تقریباََ38سال بعد ملاقات کر رہے تھے خوب گپ شپ کی اور گزرے ہوئے حسین یادوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر محمد رفیع وینس، رفاقت علی، بابو عبدالحمید بٹ، ارشد محمود بھٹی اور نثار احمد بھٹی نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ اس تقریب میں سید امتیاز حسین شاہ، سید شیر شاہ، خان شبیر خان، محمد تاج، منشی محمد اسلم، محمد گلزرین، ملک محمد ریاض، محمد ظریف ایڈووکیٹ، محمد ظفر، محمود حسین، محمد قمر، محمد الیاس، محمد بنارس، ٹیلر ماسٹر تنویر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شاگردوں کی جانب سے مہمانِ خصوصی محمد رفیع وینس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ۔ محمد رفیع وینس نے تمام شاگردوں بلخصوص نثار احمد بھٹی کا اس خوبصورت اور پرخلوص دعوت کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan; Nisar Ahmed Bhatti of UK held a reception for ex students during 77/80 in Choa Khalsa, guest of honour was ex Choa Khalsa high school ex head teacher Mohammad Raffi.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button