DailyNewsGujarKhan

Raja Parvez Ashraf and Ch Sajid Mahmood perfect candidate elected

حلقے سے بہترین لوگوں کا انتخاب کیا,راجہ پرویز اشرف اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کو اپنے مبارک باد

ہم نے اپنے حلقے سے بہترین لوگوں کا انتخاب کیا ہے، نومنتخب ممبران اسمبلی عوامی توقعات پر پورا تریں گے، علاقے کی تعمیر وترقی میں ان کا کردار مثالی ہوگا، ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہاردولتالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سید ذاکر شاہ اور سید نذیر شاہ نے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کو اپنے مبارک باد کے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوامی نمائندے کی حیثیت سے چوہدری ساجد محمود کی علاقے کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں، راجہ پرویز اشرف نے بھی گوجرخان کے عوام کو میگا پراجیکٹ دے کر ان کے دل جیت رکھے ہیں، اب ہمیں پورا یقین ہے کہ دونوں ممبران اسمبلی علاقہ عوام کومایوس نہیں کریں گے، ہم ان کی شاندار کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Gujar Khan; Syed Zakir Ali Shah of Daultala speaking to pothwar.com has praised the public for electing Raja Parvez Ashraf and Ch Sajid Mahmood.

آنے والی نئی حکومت سے ہمیں بہت توقعات ہیں, ,راجہ صفدر علی خان

 آنے والی نئی حکومت سے ہمیں بہت توقعات ہیں، چیف جسٹس کے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کئے گئے ڈیم پراجیکٹ کے لیے حکومت اپنی خدمات پیش کرے، آنے والے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، اپوزیشن پارٹیوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں مقیم عوامی و سماجی رہنما راجہ صفدر علی خان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، نئی حکومت کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل سے کام لیں اور نئی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیں، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی طرف سے شروع کیے گئے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیم پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے حکومت اپنی خدمات پیش کرے، حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لے اور ساتھ لے کر چلے، متوقع وزیر اعظم عمران خان کو قابل تقلید مثالیں قائم کرنا ہونگی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button