DailyNewsGujarKhan

Qazian; Ch Nasir Taj departs for hajj

چوہدری ناصر تاج حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

چےئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں دوست احباب نے ان کو ائیرپورٹ پر الوداع کیا ۔

Chairman UC Qazian Ch Nasir Taj has departed for Hajj, He was given farewell at the airport by family and friends.

شدید حبس اور سخت گرمی کے دوران پورا دن بجلی کی بندش شہریوں کا برا حال

شدید حبس اور سخت گرمی کے دوران پورا دن بجلی کی بندش شہریوں کا برا حال کوئی پرسان حال نہیں نوٹس لیا جائے ،اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے شہری عاجر آ گئے پورا دن بجلی بند رہی ہے شدید حبس میں بچے بوڑھوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مساجدسمیت گھر وں میں بجلی کی بندش سے موٹریں نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی شدید کمی رہی ،شہریوں نے کہا ہے کہ اس مہینے بجلی کے بل بہت زیادہ آئے ہیں زائد بجلی کے بل جمع کرانے کے باجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ظلم عظیم سے کم نہیں ہے متعقلہ اعلیٰ حکمران اس ناانصافی کا سختی سے نوٹس لیں اور بجلی فراہمی کی یقینی میں اپنا اہم کردار ادا کریں ،

انشاء اللہ عمران خان قوم کی امیدیوں پر پورا اتریں گئے, شیخ محمد ابرار

اٹلی میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن شیخ محمد ابرار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے عمران خان پر اعتماد کر کے نئے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی نیا اور خوشخال پاکستان جس میں ہرشہری کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا انصاف کا بول بالا ہو گا اور ہر باشندہ باہر کے ملکوں میں مزدوری کرنے نہیں جائے گا حالیہ الیکشن میں قوم نے جس توقع کا اظہار عمران خان سے کیا ہے انشاء اللہ عمران خان قوم کی امیدیوں پر پورا اتریں گئے آج عمران خان کے سیاسی مخالفین ایک جگہ پر اکھٹے ہو گئے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں وہ کسی صورت پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضع برتری اور عمران خان کے چند منٹ کی تقریر پر کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہواجو ایک لیڈر کی نشانی ہے انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کا جو منشور ہے اس کے ملک ترقی کرئے گا اور بین القوامی سطع پر بہتر امیج حاصل ہو گا انہوں نے کہا مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق سمیت کے پی کے اور پنجاب میں بھی حکومت بنا لے گی تاکہ ترقی کے ثمرات پاکستان کے ہر کونے میں پہنچ سکیں ،

Show More

Related Articles

Back to top button