DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Overhead bridge used by drug users

گوجرخان اندرون شہر بنے اوورہیڈبرج استعمال نہ ہونے کے باعث نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے

گوجرخان اندرون شہر بنے اوورہیڈبرج استعمال نہ ہونے کے باعث نشئیوں کی آماجگاہ بن گئے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے بھی بھرے پڑے ہیں گوجرخان اندرون شہر میں چوک اور کچہری کے سامنے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف جی ٹی روڈ عبور کرنے کیلئے دواوورہیڈبرج بنائے گئے تاکہ راہگیران اوورہیڈبرج کے ذریعے سڑک عبور کر سکیں لیکن کچھ عرصہ سے جی ٹی روڈ کے وسط میں لگے لوہے کے آہنی جنگلے مختلف مقامات پر سے توڑ دیے گئے جس کے باعث ان اوورہیڈ برج کو کوئی استعمال میں نہیں لاتاجس کے باعث یہاں پر گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور نشئیوں نے بھی مکمل ڈیرے ڈال رکھے ہیں

Gujar Khan; The Gujar Khan overhead is not being used by members of public and has been taken over by drug users who have made their main centre.

چوہدری جاوید کوثر کو سینئر صحافیوں رفعت محمود مرزا، پیرزادہ سید تصور حسین شاہ، حاجی نثار احمد، حاجی اخلاق ارشد، ڈاکٹر وقار بٹ نے مبارکباد

حالیہ انتخابات میں گوجرخان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 سے کامیابی حاصل کرنے والے پاکستا ن تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری جاوید کوثر کو سینئر صحافیوں رفعت محمود مرزا، پیرزادہ سید تصور حسین شاہ، حاجی نثار احمد، حاجی اخلاق ارشد، ڈاکٹر وقار بٹ نے مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوئی تو یونیورسٹی اور ٹی ایچ کیو کو فعال کرنا پہلی ذمہ داری ہوگی ، تحصیل گوجرخان کے باسیوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے اس ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کروایا ، حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انشاء اللہ خدمت کے مشن کو جاری رکھوں گا عوام کے لیئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں 

پاکستان اپنی سیاسی تاریخ کے سنہری دور میں داخل ہونے والا ہے,  عظمت مغل

تحریک انصاف گوجرخان کے انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سیاسی تاریخ کے سنہری دور میں داخل ہونے والا ہے عوام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر جو اعتماد کیا ہے ان شاء اللہ عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے عمران خان انتہائی محبت وطن اور اصولی سیاست کے حامل سیاستدان ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد عوام کو صحیح معنوں میں تبدیلی محسوس ہوگی پاکستان کی قیادت اب ایماندار اور کرپشن سے پاک لیڈر شپ کے ہاتھ میں آنے والی ہے جو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عمران خان پاکستان کو تعمیر وترقی کی حقیقی منزل تک پہنچا کر دم لیں گے اور بہت جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو کرپشن سے نجات دلانے اور عوام کے حقوق کیلئے طویل عرصہ تک جدوجہد کی انتھک محنت اورجدوجہد کی بدولت کرپٹ ٹولہ اپنے انجام کو پہنچا اور پاکستانی عوام اب تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہیں تحریک انصاف ہی عوام کے مسائل حل کر کے دکھائے گی 

مانچسٹر سویٹس اینڈ بیکر کے ایم ڈی چوہدری ارشد محمود کی والد ہ ماجدہ گزشتہ دنوں تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں

گوجرخان شہر کی مشہور کاروباری سماجی شخصیت مانچسٹر سویٹس اینڈ بیکر کے ایم ڈی چوہدری ارشد محمود کی والد ہ ماجدہ گزشتہ دنوں تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں ، ان کی رہائشگاہ اسلام پورہ جبر پر رفعت محمود مرزا، الحاج محمد اخلاق ارشد، پیرزادہ سید تصور حسین شاہ ، حاجی نثار احمد نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی 

 

Show More

Related Articles

Back to top button