DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public told not to vote for Raja M Ali at Shahid khaqan Abbassi rally

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں راجہ محمد علی کی مخالفت کا اعلان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کی مخالفت کا اعلان سٹیج پر آکر کر دیا ۔ آزاد امید وار پی پی سات راجہ صغیر احمد اور شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا جائے ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی آبادی وارڈ نمبر (7) میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر صدارت کے فرائض راجہ ظہور اکبر چیئرمین بلدیہ کہوٹہ نے سر انجام دیئے جبکہ سٹیج سیکرٹری چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی نے ویلکم کیا ۔ تقریب سے چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی ، وائس چیئرمین ملک غلامرتضیٰ ، وائس چیئرمین مٹور راجہ شیر بہادر نے بھی خطا ب کیا ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ میزبا ن جلسہ راجہ ظہور اکبر چیئرمین بلدیہ کہوٹہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں شرکاء سے کہا کہ (25) جولائی کو قومی اسمبلی این اے 57میں شاہد خاقان عباسی اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات میں راجہ صغیر احمد آزاد امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کریں ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر راجہ محمد علی امیدوار برائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی کی مخا لفت اور آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کی سٹیج پر حمایت کا اعلان کیا گیا ۔

Kahuta; Public were told vote for Raja Sagheer Ahmed instead of Raja Mohammad Ali a public rally in which Shahid Khaqan Abbassi was guest of honour.

مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی سات کا یونین کونسل نرڑ میں پر تپاک اور شاندار استقبال کیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی سات کا یونین کونسل نرڑ میں پر تپاک اور شاندار استقبال کیا گیا ۔ کارنر میٹنگ جلسہ کی صورت اختیار کر گئی ۔ کروڑوں روپے کے ترقیاتی کا م کرائے ۔میرا دل اور ضمیر مطمئن ہے کہ ایک پائی کی کرپشن اور کمیشن نہ کھایا ۔ ووٹ دینے اور نہ دینے والے جس نے بھی رابطہ کیا فنڈز فراہم کیئے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ٹکٹ ہولڈرنامزد امیدوار راجہ محمد علی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نرڑ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر کالم نگار و نظریاتی مسلم لیگی پروفیسر ڈاکٹر حامد ستی ، راجہ افتخار ستی ، صغیر ستی ، عبدالطیف ستی ، ڈاکٹر عارف قریشی ، راجہ بشیر صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ وائس چیئرمین نرڑ راجہ شبیر ستی نے اپنی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ہم نظریاتی مسلم لیگی ہیں ۔ اپنی ووٹ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر کو دیں گے ۔ کسی مفاد اور لالچ کی بنا ء پر ووٹوں کا سودا نہ کریں گے ۔ 

عدالتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے مگر عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عدالتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے مگر عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کیا ۔ادارے اپنی حدود میں رہیں ۔ ملک میں آئین کے مطابق حکومت ہو تو کسی پاکستانی کو کوئی اختلاف نہیں ہوسکتا ۔ 25جولائی کو جو بھی فیصلہ ہو وہ عوام کا ہو کسی اور کا فیصلہ نہ ہو ۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر آرام سے سودا کر سکتے تھے ۔ ۔ جمہوریت کے استحکام کے لیئے نواز شریف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ۔ عدالت کے فیصلے سے کوئی بھی پاکستانی اتفاق نہیں کرتا ۔ عدالت نے خود کہا کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہ کی ۔ مگر اتنی لمبی سزاکیو ں دی گئی ۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ کہوٹہ شہر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان لوٹوں کے ساتھ نیایا پاکستان بناناچاہتا ہے ۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ضمیر فروش اور وفاداریاں بدلنے والے ملک کے مسائل نہیں حل کر سکتے ۔ مشرف ، جمالی ، چوہدری شجاعت اور شوکت عزیز نے کوئی کام ملک کے لیئے نہ کیا ۔ عوام کا نمائندہ جو نہ ہو وہ مسائل حل نہیں کر سکتا ۔ لولی لنگڑی جمہوریت ہی چور دروازے سے بہتر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کو متنازعہ بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ ہر پانچ سال بعد ضمیر کا سودا کرنے والے کچھ تبدیلی نہیں لا سکتے ۔ شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ دھرنے ، عدالتوں میں گھسیٹنے اور رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ۔ ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین راجہ ظفر اقبا ل بگہاروی نے سٹیج سیکرٹری اور راجہ ظہور اکبر نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے ۔ تقریب میں عبدالقدوس عباسی ، سابق مجسٹریٹ جاوید اور دیگر شریک تھے ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button