DailyNewsGujarKhan

Raja Parvez Ashraf to inaugurate election office in Qazian on 21st July

مورخہ 21جولائی راجہ پرویز اشرف یونین کونسل قاضیاں میں الیکشن آفس کا افتتاح کریں گئے

پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحیدمراد کے اعلامیہ کے مطابق مورخہ 21جولائی کو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ یونین کونسل قاضیاں میں الیکشن آفس کا افتتاح کریں گئے اور یوسی قاضیاں میں طوفانی دورے کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے،

سابق کونسلر یوسی بیول ملک محمد فیاض نے سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید نظام الدین جامی کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان

سابق کونسلر یوسی بیول ملک محمد فیاض نے سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید نظام الدین جامی کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا گزشتہ روز ملک محمد فیاض نے اپنی رہائشگاہ ملک پور میں ایک تقریب منعقد کی جس میں پیر سیدنظام الدین جامی حلقہ پی پی 8سے امیدوار چوہدری جاوید کوثر ،چوہدری دنیال عظیم ،راجہ تنویر ایڈووکیٹ ،چوہدری غلام مرتضیٰ ،چوہدری جاوید گولین،چوہدری خالد درکالی ،فرخ سیال ،راجہ اختر بھنیر کسوال ،کونسلر راجہ سلطان سکندر کیانی ،یوتھ کونسلر محمد علی ،راجہ ضیاء،اور مرزا محبوب سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ملک محمد فیاض نے اپنی برادری دوست احباب سمیت چوہدری محمد عظیم اور چوہدری جاوید محمد جاوید کوثر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جبکہ سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید نظام الدین جامی نے اپنے مریدین اور عقیدت مندوں کو پی ٹی آئی کی بھرپور سپورٹ کرنے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مریدین پی ٹی آئی کی سپورٹ کریں گئے اور امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں آخر میں سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید نظام الدین جامی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی ،

Show More

Related Articles

Back to top button