DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar syedan; PPP finalise their candidates

این اے 57,58پی پی 7,8میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ

این اے 57,58پی پی 7,8میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ ہو گیا ،مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی این اے 57،راجہ اشفاق سرورپی پی 6،راجہ محمد علی پی پی 7سے امیدوار ہوں گے ۔این اے 57سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف شفیق ستی آج بروز جمعہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے یہ شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ کریں گے ۔این اے 58گوجرخان کلر سیداں سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ،پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے جمعرات کو کہوٹہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔بلدیہ کونسلر عاطف اعجاز بٹ نے ان کے کورننگ کے طور پر کاغذات جمع کرائے ،پی پی 8سے راجہ پرویز اشرف کے پرویز راجہ خرم پرویز امیدوار ہیں ،این اے 57سے مسلم لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،پی پی 6مری سے سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں سے سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی امیدوار ہوں گے ۔این اے 58سے مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ جاوید اخلاص یا چوہدری محمد ریاض میں سے فیصلہ میاں محمد نواز شریف کریں گے ،چوہدری محمد ریاض کی نامزدگی کی صورت میں قانون گو حلقہ چوآ خالصہ میں چوہدری محمد ریاض کو نمایاں برتری حاصل ہو سکتی ہے یوسی نلہ مسلماناں دوبیرن کلاں کنوہا اور چوآخالصہ میں ان کے عزیز رشتہ دار کثیر تعداد میں موجود ہیں ۔پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال اعلان نہیں کیا گیا غالب امکان ہے کہ غلام مرتضیٰ ستی این اے 57سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے ،تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کو ایک سے زیاد ہ امیدوار دستیاب ہیں جس کی وجہ سے حتمی نامزدگی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔

Kallar Syedan; Candidates have submitted their papers, in NA 57 Shahid Khaqan Abbasi, Raja Ashfaq Sarwar PP6 and Raja Mohammad Ali will contest elections for the PML-N.

In NA58 Raja Parvez Ashraf, In  PP7 Ch Zaheer Mahmood Sultan, PP8 Raja Khurram Parvez, will contest election for the PPP. PTI have not announced their candidates.

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے منظور کردہ تمام حلقہ بندیوں کو ایک بار پھر مسترد کر کے 14اپریل کے فیصلے کو برقرار رکھا

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے منظور کردہ تمام حلقہ بندیوں کو ایک بار پھر مسترد کر کے 14اپریل کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے گزشتہ دنوں جن رٹ پٹیشنوں کی منظوری دی تھی الیکشن کمیشن نے ضلع راولپنڈی کی تمام منظور کردہ رٹ پٹیشنوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے 14اپریل کے فیصلے کو بحال رکھا ہے اور اب جبکہ کاغذات نامزدگی جمع ہونا شرع ہو گئے ہیں الیکشن کمیشن نے اپنے حالیہ فیصلے کے بارے میں کسی بھی درخواست گزار کو فیصلے کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی۔ادھر درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن کے روئیے کو متعصبانہ غصے اورانتقام پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ وہ بھی اس بارے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اجلاس طلب کر کے صورتحال پر غور کریں گے اور الیکشن کے بائی کاٹ کی آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل بشندوٹ میں شادی شدہ خاتون نے بیماریوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل بشندوٹ میں شادی شدہ خاتون نے بیماریوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ 50 سالہ مسماۃ (س) بی بی جو مختلف بیماریوں کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھی گزشتہ روز بہو کیساتھ کسی بات پر تو تکرار ہوئی جس کے بعد وہ کمرے میں چلی گئی اور چوہے مار گولیاں نگل لیں ،اسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔متوفیہ نے سوگواران میں ایک 30 سالہ بیٹا چھوڑا ہے جبکہ خاوند ٹریکٹر کے ذریعے کھیتی باڑی کر تا ہے۔

بس سٹاپ چوآ خالصہ میں سارا دن روزے خوروں کا قبضہ

چوآخالصہ میں بے روزوں کے وارے نیارے ،بس سٹاپ چوآ خالصہ میں سارا دن روزے خوروں کا قبضہ رہتا ہے وہ وہاں لگی جھاڑیوں اور درختوں تلے سارا دن بیٹھ کر مزے سے کھاتے پیتے ہیں اور یہ منظر سینکڑوں افراد روزانہ دیکھتے ہیں مگر کوئی ان روزے خوروں کو اس عمل سے روکتا نہیں ہے ۔

دوبیر ن کلاں کے معروف کاروباری افسر بھٹی کی کزن ڈھوک سرہل میں سپر دخاک کر دی گئیں

دوبیر ن کلاں کے معروف کاروباری افسر بھٹی کی کزن ڈھوک سرہل میں سپر دخاک کر دی گئیں،نماز جنازہ میں چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار محمد بشارت، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدرصوفی محمد بشیر ،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری جمیل اختر، حاجی عنصر محمود، منیر چشتی،راجہ راشد محمود، ارشد بھٹی، ماسٹر محمد خطاب،تنویر ناز بھٹی، راجہ منظور کیانی، چوہدری عبدالجلیل اور دیگرنے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button