DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Student drowns in Sir sooba shah

محی الدین صدیقیہ یونیورسٹی ہر دو پنڈورہ کا طالب حافظ محمد نعیم (نگلہ کس ) پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب اکرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔محی الدین صدیقیہ یونیورسٹی ہر دو پنڈورہ کا طالب حافظ محمد نعیم (نگلہ کس ) پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا مرحوم کی عمر 17سال تھی وہ وادی نیلم کارہائشی تھا ذرائع کے مطابق وہ پہلی بار کی (نگلہ کس ) پر نہانے گیا نہاتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور وہاں پر ڈوب کر ہلاک ہو گیا مرحوم کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو کلرسیداں لے جایا گیا ۔کلرسیداں نمازجنازہ اداکرنے کے بعد مرحوم کی نعش کو ان کی رہائس گا وادی نیلم روانہ کردی گئی۔

چوہدری ظہیر سلطان نے  پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب اکرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔چوہدری ظہیر سلطان نے عام انتخابات 2018کے لیے حلقہ پی پی 7سے صوبائی اسمبلی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے جبکہ ان کے کورنگ میں عاطف اعجاز بٹ نے کاغذات جمع کرائے چوہدری ظہیر سلطان نے کاعذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے انھوں نے کہا میرے تایا جان چوہدری خالد محمود مرحوم نے اپنے دور اقتدار میں حلقہ پی پی 7کی عوام کی خدمت کی اور اس ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا پیپلز پارٹی میں ان کی عوامی خدمت اور بے مثال ترقی کی بدولت عوام کے دلوں میں بسی ہے انھوں نے کہا کہ پی پی 7کی عوام سے پرانا تعلق ہے اور الیکشن میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کروں گا انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا عوامی خدمت کا ماضی گواہ ہے حلقہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایم پی اے کا الیکشن لڑ رہا ہوں عوام کی محبت اور عوام کا اعتماد چوہدری ظہیر سلطان کا اثاثہ ہے 

نامزد امیدوارحافظ منصور احمد جمعہ کے روز کاغذات نامزد گی جمع کرائیں گئے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب اکرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے حلقہ پی پی 7کے نامزد امیدوارحافظ منصور احمد جمعہ کے روز کاغذات نامزد گی جمع کرائیں گئے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لیبک یارسول اللہ کے ٹکٹ ہولڈر منصور احمد نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک لیبک یا رسول اللہ ایک بڑ ی سیاسی و عوامی قوت بن کر ابھرے گی جو چور لیٹروں اور کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں سے قوم کی جان چھرانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کرے گئی ہماری جماعت مخلص اور محب وطن عوامی نمائندوں کو میدان میں اتار ا ہے 

Show More

Related Articles

Back to top button