DailyNewsKallar Syedan

MPA Qamar Ul Islam to contest in PP10 if givn ticket

حلقہ پی پی 10سے ن لیگ کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اگر ٹکٹ ملا تو الیکشن لڑوں گا۔قمر الاسلام راجہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنی جماعت اور قیادت کو دھوکا نہیں دے سکتے حالات کچھ بھی ہوں اپنی مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑا رہوں گا حلقہ پی پی 10سے ن لیگ کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اگر ٹکٹ ملا تو الیکشن لڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے اپنی بساط کے مطابق صوبے کے عوام اور حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی میرے قیادت میری کارکردگی سے مطمئن ہے میں روائتی سیاستدان نہیں ہوں نہ مجھ سے پہلے میرے خاندان سے کوئی ایم پی اے ، ایم این اے رہا، میں نے ماضی میں بھی پنجاب میں گورنر راج کے دوران مسلم لیگ ن کی حکومت کا ساتھ دیا تھا آج بھی اسی جماعت اور اسی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے عمل سے ملک اور پنجاب کی خدمت کی پنجاب کا رکردگی کے اعتبار سے آج دیگر صوبوں سے تمام شعبوں میں بہت آگے ہے نواز شریف کی کارکردگی کے باعث ان کا راستہ روکا گیا نواز شریف کے پاس دو آپشن تھے یا وہ خوفزدہ ہوکر گھر بیٹھ جاتے جماعت ختم ہوجاتی خود گوشہ گمنامی میں باقی زندگی بسر کرتے یا پھر دوٹر کی عزت کے لیے مزاحمت کرتے، نواز شریف نے بلاشبہ مشکل مگر درست راستے کا انتخاب کیا قوم ان کی پشت پر ہے سیاسی فیصلے پارلیمان اور انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے ہی ہونے چاہیں اس کے علاوہ دیگر تمام راستے غیر دستوری ہیں انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے مشکل حالات میں قیادت کو تنہا چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ پی پی 10سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اگر قیادت نے ٹکٹ دیا تو ضرور الیکشن لڑیں گے اور اگر جماعت نے کسی اور کو زیادہ موزوں سمجھا تو وہ جماعتی فیصلے کی پابند ی کرتے ہوئے نامزد امیدوار کی دل و جان سے حمائت کریں گے انتخابات میں حصہ لینا ہی میرے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ہر گز نہیں میری ترجیح مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کی کامیابیاں ہیں۔ 

موٹرسائیکل میں برقعہ پھنس جانے سے گرکرزخمی ہونے والی خاتون خانہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعدزندگی کی بازی ہارگئی

موٹرسائیکل میں برقعہ پھنس جانے سے گرکرزخمی ہونے والی خاتون خانہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعدزندگی کی بازی ہارگئی۔ مرحومہ دینی تعلیم کی معلمہ تھی۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول مرزا کمبیلی کے معلم محمدرمضان اپنی اہلیہ کو ساتھ بٹھائے موٹرسائیکل پر ڈھڈیال چکوال جارہے تھے، کہ ڈھڈیال کے قریب ان کی اہلیہ کابرقعہ چلتے موٹرسائیکل کے عقبی ٹائر میں پھنس گیا، جس سے وہ گرکرزخمی ہوگئی، سرمیں شدیدچوٹیں آنے سے بہت ساخون بہہ گیا۔ ابتدائی طبی امدادکے بعدمضروبہ کو تشویش ناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی داخل کرایاگیا مگرچھ روز موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ وہ روز انتقال کرگئی۔ نمازجنازہ آبائی گاؤں ڈھوک باباالف میں اداکی گئی جس میں علاقہ بھرسے تعلیمی حلقوں سمیت کثیرتعدادمیں معززین نے شرکت کی۔ مرحومہ چاربچوں کی ماں تھی۔

کلرسیداں اور گردونواح میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بجلی کا بدترین بحران

کلرسیداں اور گردونواح میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بجلی کا بدترین بحران ،دن کے بیشتر اوقات میں بجلی بندرہنے سے آبنوشی اسکیمیں مکمل طورپر بند رہیں کاروباری افراد بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے اور اتفاق سے سارا دن سوئی گیس بھی غائب رہی صبح نو بج کر بیس منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا شام ساڑھے چار بجے کے بعد بجلی بحال ہوئی اورساڑھے چھ سے ساڑھے سات پھر بجلی بند رہی جس سے آبنوشی اسکیمیں مکمل طور پر بند رہیں او ر لوگوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کاروباری اداروں میں کام ٹھپ رہا بجلی کی طویل بندش سے متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے میں بھی ناکامی رہی بجلی کے ساتھ ساتھ سارادن سوئی گیس بھی بند رہی جس سے لوگوں کی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہوا۔

سابق کونسلر نمبردار چوہدری گلفراز خان انتقال کر گئے

سابق کونسلر نمبردار چوہدری گلفراز خان انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں ستھوانی میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے راجہ محمدعلی ،چیئرمین پرویز اختر قادری،چیئرمین راجہ ندیم احمد،چیئرمین راجہ صفدر کیانی،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد گجر،ٹھیکیدار بشارت ،مسعود بھٹی،چوہدری عبدالغفار ،چوہدری محمد شیراز،نمبردار اسد عزیز،ماسٹر منیر،میاں معین الدین ،عثمان وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button