DailyNewsHeadlineKallar Syedan

One women killed while other critical during gas leakage fire in Kallar Seydan

کلر سیداں کے قریب سوئی گیس لیکج کے باعث ایک خاتون جاں بحق دوسری کو تشویش ناک حالت میں کھاریاں منتقل

 

کلر سیداں کے قریب سوئی گیس لیکج کے باعث ایک خاتون جاں بحق دوسری کو تشویش ناک حالت میں کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔یہ واقعہ بلدیہ کی حدود میں واقع گاؤں لونی مشراں میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق محمود نامی شخص کی اہلیہ ناشتہ تیار کرنے کیلئے کچن میں گئی اور جوں ہی بلب آن کیا تو زور دار دھماکے سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گھر میں موجود دیگر لوگ دھماکے کی آواز سن کر باہر آ گئے مگر ساس اپنی بہو کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو وہ بھی بری طرح سے جھلس گئی دونوں کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں محمود کی والدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ اس کی اہلیہ کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

آئندہ انتخابات میں این اے59پی پی 10اور پی پی 14سے ہر صورت الیکشن لڑوں گا، چوہدری نثار علی خان

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پرکلر سیداں پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز بھرائی کیخلاف مہم کے دوران دو گیس ایجنسی کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کر کے آلات بھرائی اور سلنڈرز قبضہ میں لے لئے جبکہ تیسری کارروائی میں مسافرگاڑی میں دو سی این جی گیس سلنڈرز نصب کرنے اور اوگرا کی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹ بابت فٹنس پیش نہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے راولپنڈی روڈپر واقع ایک پلازہ میں بٹ گیس ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں محمد کاشف نامی غیر قانونی ایجنسی کا مالک بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے سلنڈروں کی فلنگ میں مصروف تھا جس پر پولیس نے آلات بھرائی و سلنڈر ، موٹر والی مشین و پائپ نوزل قبضہ میں لے لی۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں براق ایجنسی کے مالک اکرام الحق کو گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایک عدد 11.8کے جی سلنڈر ،ایک عدد سلنڈر چھوٹا وزنی چھ کلواور ایک عدد مشین فلنگ قبضہ میں لے لی ۔ پولیس نے دوران گشت گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کی چیکنگ کے دوران مسافر گاڑی میں ایک سے زائد سلنڈر نصب کرنے پر راشد جہانگیر سکنہ پھلینہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم نے گاڑی میں دو سلنڈر نصب کر رکھے تھے ۔

نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جا سکتا ہے مگر لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ چوہدری ریاض


کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جا سکتا ہے مگر لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ۔نادیدہ قوتوں کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی اس طرح کی مہم سے ملک پہلے ہی شدید نقصان اٹھا چکا ہے انہوں نے پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک میں جمہوریت کا راستہ روکا جا رہا ہے پاکستان دولخت ہوا تو کوئی سویلین حکمران نہیں تھا بلوچوں کو مارا پیٹا گیا سندھیوں کو مارا گیا آج پنجابیوں کا گلا دبایاجا رہا ہے ہمیں ملکی سالمیت سب سے زیادہ عزیز ہے مگر کسی نادیدہ قوت کے ہاتھ بھی اپنے گریبانوں تک نہیں پہنچنے دیں گے ۔نواز شریف ایک تحریک کا نام ہے نواز شریف کا راستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑا اور نواز شریف کی پیٹھ نے چھرا گھونپا ایسے عناصر مسلم لیگ ن کا لبادہ اوڑھ کر کسی اور کے لیے کام کرتے رہے اب وقت آ گیا ہے کہ ایسے ابن الوقت سیاسی مسافرو ں کو بے نقاب کیا جائے جب بھی نواز شریف اقتدار میں آتے ہیں یہ وزارتوں کے مزے لیتے ہیں اور مشکل وقت میں کسی اور کے ایجنڈے پر کام شروع کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ سی پیک کا راستہ روکنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے نامزد امیدوار پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے عوام 13مئی کو گوجرخان آمد پر نواز شریف کا پر تپاک استقبال کریں گے اور اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ گوجرخان میں مسلم لیگ ن پوری طرح سے متحد اور نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

غیر قانونی گیس سلنڈرز بھرائی کیخلاف مہم کے دوران دو گیس ایجنسی کے مالکان کیخلاف مقدمات درج

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پرکلر سیداں پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز بھرائی کیخلاف مہم کے دوران دو گیس ایجنسی کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کر کے آلات بھرائی اور سلنڈرز قبضہ میں لے لئے جبکہ تیسری کارروائی میں مسافرگاڑی میں دو سی این جی گیس سلنڈرز نصب کرنے اور اوگرا کی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹ بابت فٹنس پیش نہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے راولپنڈی روڈپر واقع ایک پلازہ میں بٹ گیس ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں محمد کاشف نامی غیر قانونی ایجنسی کا مالک بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے سلنڈروں کی فلنگ میں مصروف تھا جس پر پولیس نے آلات بھرائی و سلنڈر ، موٹر والی مشین و پائپ نوزل قبضہ میں لے لی۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں براق ایجنسی کے مالک اکرام الحق کو گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایک عدد 11.8کے جی سلنڈر ،ایک عدد سلنڈر چھوٹا وزنی چھ کلواور ایک عدد مشین فلنگ قبضہ میں لے لی ۔ پولیس نے دوران گشت گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کی چیکنگ کے دوران مسافرگاڑی میں ایک سے زائد سلنڈر نصب کرنے پر راشد جہانگیر سکنہ پھلینہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم نے گاڑی میں دو سلنڈر نصب کر رکھے تھے ۔

 

شیخ ساجد الرحمان، راجہ شہزاد یونس، راجہ جاوید اشرف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودیہ روانہ

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس، راجہ جاوید اشرف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودیہ روانہ ہو گئے ۔

یوسی دوبیرن کلاں کو واپس متحد کر کے حلقہ پی پی 7کہوٹہ کا حصہ بنا دیا گیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)نوجوان قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات میں جسٹس سردار محمد رضا ،جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی اور عبدالغفار سومرو پر مشتمل بینچ نے چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پوری یوسی دوبیرن کلاں کو واپس متحد کر کے حلقہ پی پی 7کہوٹہ کا حصہ بنا دیامگر بعض لوگ فیصلے کو پڑھے بغیر ہی میرے موکل راجہ ندیم احمد کی رٹ پٹیشن کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ عدالتی فیصلے میں راجہ ندیم احمد کی درخواست کو نہ صرف قبول کیا گیا بلکہ ان کی خواہش کے مطابق یوسی دوبیرن کلاں کی پرانی حیثیت بحال کر کے اسے حلقہ پی پی 7کا حصہ بنا دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button