DailyNewsKallar Syedan

Ch M Waqar of Nala Musalmana praised for returning lost money found

نلہ مسلماناں کے چوہدری محمد وقار نے راستے میں ۵۶ ہزارروپے کی رقم ملنے پر ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔نمبل کلر سیداں کے رہائشی ملک محمد معروف ولد ملک محمد شیریف نے نلہ مسلماناں پوسٹ آفس سے چند ماہ کی پنشن ۵۶ ہزار روپے پوسٹ ماسٹر راجہ یاسر سے حاصل کی ،اور پنشن بک سمیت مذکورہ رقم اپنی جیب میں ڈال کر گھر کی طرف روانہ ہو گیا،اس نے بتایا کہ راستے میں پنشن بک نکالی جس سے ۵۶ ہزار روپے گر گئے اور میں گھر چلا گیا،گھر پہنچنے پر جب میں نے بک نکالی تو ۵۶ ہزار روپے موجود نہیں تھے ،جس سے انتہائی پریشانی کے عالم میں واپس ڈاک خانے پہنچنے پر رقم کے بارے میں بتایا، اس پر پوسٹ ماسٹر راجہ یاسر بھی ان کے ساتھ ہو لئے،راستے میں جہاں سے گذر ہوا تھا ،واپسی اسی راستے پر ہوئی لیکن رقم نہ ملی ،دوسر ے دن چوہدری محمد وقار ولد چوہدری محمد مالک مرحوم نے یہ رقم ۵۶ ہزار روپے قاری عبد الباسط کے اعلان پر کہ اس طرح ملک معروف کی رقم گم ہو گئی ہے، چوہدری محمد وقار جو سماجی شخصیت کپٹن چوہدری منظور حسین کے بھتیجے ہیں سالم رقم ،ملک محمد معروف جو کہ ماسٹر محمد اشفاق کے بھائی ہیں ان کو واپس کر دی، کپٹن چوہدری منظور حسین اور ماسٹر ملک محمد اشفاق نے بتایا کہ ہم سب نے چوہدری محمد وقار کو انعام کے طور پر رقم دینے کی کوشش کی جس پر چوہدری محمد وقار نے ایمانداری اور والدین سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے کہا کہ ملک صاحب آپ میرے والدین کے لئے دعا کر دیں یہ میرا سب سے بڑا انعام ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button