ساوتھ ہال پارک میں میئر آف لندن کے تعاون سے ایک بڑا میلہ منعقد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی میلے میں فوڈز سٹال جس میں فالودہ ، چکن تکہ، بریانی ، آئسکریم، کینڈی فلاس، حجاب، کپڑے وغیرہ کے بے شمار سٹال موجود تھے بچوں کے جھولے وغیرہ بھی لگائے گئے تھے عورتوں کی بڑی تعداد میلے کی رونق کا حصہ تھی میوزیکل سٹیج بھی بنائے گئے تھے جس پر بہت زیادہ رش دیکھنے کو ملا میلے کی کوریج کے لیے پوٹھوارڈاٹ کوم کی ٹیم کو خصوصی دعوت دی گئی تھی پوٹھوارڈاٹ کوم کی نمائندگی چئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ نے کی ان کے ساتھ چئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی راجہ عمر حیات اور نمائندہ خصوصی پوٹھوارڈاٹ کوم افتخار وارثی بھی موجود تھے ۔ ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانے بھی میلے کا حصہ رہے ۔
مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے
London; Thousands of people attended the Zee London mela in Southall, Where the mela was held in cooperation with Mayor of London Sadiq Khan, Pothwar.com was specially invited at the mela for the coverage.
For more please watch the video.