07 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Road Link Between Dhuangalli and Dadyal Remains Cut Off for Fourth Day
کلر سیداں اور ڈڈیال کے درمیان زمینی رابطہ چوتھے روز بھی منقطع

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07 اکتوبر2026)— آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث پنجاب اور آزاد کشمیر کے درمیان زمینی رابطے چوتھے روز بھی منقطع، ڈڈیال سے دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی تک شاہراہ کئی مقامات پر بھاری پتھروں اور درختوں سے بند کردی گئی ہے دریائے جہلم کے اس پار ازادکشمیر کی حدود میں کئی بار شاہراہ کو بند کیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سڑک کھولنے کی کوشش کی تو قریبی پہاڑیوں پر موجود لوگوں نے ان پر پتھراؤ بھی کیا،شاہراہ کی بندش سے اسلام گڑھ، چکسواری، ہلاک،راجدھانی،مار،ڈڈیال سے دھانگلی کے راستے کلرسیداں،راولپنڈی اسلام آباد اور گوجرخاں کی تمام گاڑیاں مختلف اڈوں پر کھڑی ہیں مسافر گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کی امدورفت بھی ممکن نہ ہے درپیش صورتحال کے پیش نظر کلرسیداں سے کوئی گاڑی ازادکشمیر داخل ہو سکتی ہے نہ ہی وھاں سے کوئی گاڑی سڑک پر رکاوٹوں کے باعث دریائے جہلم تک پہنچ سکتی ہے
دریا کے عربی کنارے پر واقع پنجاب پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر افضال احمد بھٹی کے مطابق ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے،دھانگلی سے ڈڈیال تک شاہراہ کو پانچ چھ مقامات پر پتھر درخت اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کی امدورفت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اس کے باجود دریائے جہلم کے دونوں اطراف حکمران اور اشرافیہ چین کی بانسری بجا رہے ہیں انہیں صورتحال کا درست تجزیہ کرنے کا وقت ہی دستیاب نہیں جبکہ وقت بڑی تیزی سے گزرا جا رھا ہے۔
عدالتی اہلکار قاضی قاسم کی والدہ اور قاضی عبدالقیوم کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Mother of Court Official Qazi Qasim and Sister of Qazi Abdul Qayyum Pass Away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07 اکتوبر2026)—مقامی عدالت کے اہلکار قاضی قاسم کی والدہ اور قاضی عبدالقیوم کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈریال میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ عرفان سرور،قاضی عںدالمجید،جمیل وارثی، سید فیصل شاہ گیلانی، چوہدری توقیر اسلم،ملک زبیر احمد،عابد زاھدی، شیخ حسن سرائیکی، ماسٹر شفیق،منشی ندیم،شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ،یونس بھٹی،محمد آصف ایڈووکیٹ,ملک انور خاں و دیگر نے شرکت کی
Sub-Inspector Malik Javed Appointed New SHO of Kallar Syedan Police Station
سب انسپکٹر ملک جاوید کلرسیداں تھانے کے نئے ایس ایچ او مقرر
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |07 اکتوبر2026)—سی پی او راولپنڈی نے سب انسپکٹر ملک جاوید پولیس اسٹیشن کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او مقرر کیا ہے ان کے پیشرو چوہدری ندیم عباس کو کلوز لائن کردیا گیا یہ چھ ماہ قبل یہاں تعنیات ہوئے تھے
PML-N District Vice President Tayyab Bashir Qureshi Returns Home After Performing Umrah
مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر طیب بشیر قریشی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے




