DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Ali Saqib Secures Third Position in Rawalpindi Board
کلر سیداں; علی ثاقب نے راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26 ستمبر 2026)—کونکورڈیا کالج کلر سیداں کیمپس کے ہونہار طالب علم علی ثاقب نے انٹرمیڈیٹ (ایچ ایس ایس سی۔ٹو) پری انجینئرنگ گروپ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سالانہ امتحانات میں 1200 میں سے 1118 نمبر حاصل کر کے پورے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سائنس گروپ میں بورڈ کی سطح پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے علی تحصیل کلر سیداں کی تاریخ میں پہلے طالب علم ہیں، جس پر پوری تحصیل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
علی نے کونکورڈیا کالجز، کلر سیداں کیمپس سے رول نمبر 760145 کے ساتھ امتحان میں شرکت کی۔ ادارے کے پرنسپل طارق محمود نے علی ثاقب کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طالب علم کی محنت اور لگن کا ثمر ہے بلکہ پورے کلر سیداں کیمپس اور تحصیل کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا عملہ ہمیشہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کوشاں رہتا ہے اور علی کی یہ کامیابی مستقبل میں دیگر طلبہ کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔





کیا وجہ ھے کہ امریکہ یورپ اور دوسرے مغربی ملکوں سے پاکستانی نژاد نوجوانوں کے بارے میں اچھی خبریں آتی ھیں لیکن ولایت سے بس جنسی جرائم، ڈرگز سے متعلق جرائم ، گینگ وار، کارپوریٹ کرائمز، فراڈ، ملا گردی ، تشدد اور دیگر جرائم کی خبریں ھی ملتی ھیں۔ کوئ خیر کی خبر نہیں ملتی۔؟؟؟؟؟؟