DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab approves Rs 490 million for rehabilitation of two key roads in Choa Khalsa and Manianda

کلرسیداں کی دو اہم سڑکوں کی بحالی کے لیے 49 کروڑ روپے منظور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، نومبر، 2025ء) —پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی سفارش پر سڑکیں بحال خوشحال پنجاب پروگرام کے تحت کلرسیداں کے مرکز چوآخالصہ کی دو سڑکوں کھڈ سے بناہل یوسی منیاندہ اور ماہلی ملکاں سے ڈھوک بلندیاں(چوآخالصہ)بارہ کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے لیئے مجموعی طور پر 49 کروڑ کی رقوم مختص کی ہیں پنجاب ہائی وے راولپنڈی ڈویژن نے دونوں سڑکوں کی تعمیر کے لیئے ٹینڈرز طلب کر لیئے ہیں۔جس کے لیئے سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی سالہا سال کی کوششیں رنگ لے آئیں پنجاب ہائی وے کے مطابق کھڈ سے قاسم آباد بارہ کلومیٹر منصوبے کے پہلے فیز کھڈ سے بناہل تک 8 کلومیٹر سڑک کے لیئے 35 کروڑ کی رقم مختص کی ہے جس سے سڑک کی نئی الائنمنٹ تعمیر و توسیع اور اسے ہر موسم کے لیئے قابل عمل بنایا جائے گا جس سے بناہل کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا جبکہ دوسرے فیز میں بناہل سے قاسم آباد تک سڑک تعمیر کی جائے گی جس سے مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات تک رسائی میں نمایاں آسانی ہو گی اور آمد و رفت کے مسائل میں واضح کمی آئے گی۔جبکہ ماہلی ملکاں سے ڈہوک بلندیاں سڑک کی بحالی کے لیئے تقریبا 14 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جس سے سوا چارکلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی جس سے چوآخالصہ اور کنوھا یوسیز کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 19, November, 2025) — The Punjab government, on the recommendation of PML-N MLAs Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, has allocated a total of Rs 49 crore for the construction of two roads in Kallar Syedan’s centre, Choa Khalsa, from Khad to Banahal UC Manianda and from Mahli Malkan to Dhok Balandian (Choa Khalsa), 12 kilometres. The Punjab Highway Rawalpindi Division has invited tenders for the construction of both roads. For which the years of efforts of former Chairman UC Manianda Chaudhry Sadaqat Hussain have borne fruit. According to Punjab Highway, an amount of Rs 35 crore has been allocated for the first phase of the Khad to Qasimabad 12-kilometre project, 8 kilometres from Khad to Banahal, which will construct and expand the new alignment of the road and make it workable for all seasons, which will fulfill the long-standing demand of the people of Banahal. While in the second phase, a road will be constructed from Banahal to Qasimabad, which will significantly facilitate the local people in accessing basic facilities and will significantly reduce transportation problems. While about Rs. 140 million has been allocated for the rehabilitation of the Mahli Malkan-Dohk Balandian road, which will build a four-and-a-half-kilometre road, which will fulfill the long-standing demand of the people of Choa khalsa and Kanoha UCs.

کلرسیداں میں کرایہ داری رجسٹریشن کی آڑ میں من گھڑت مقدمات، مقامی عدالت نے پانچ ملزمان ڈسچارج کر دیے

Fabricated tenancy cases in Kallar Syedan; local court discharges five accused after police actions questioned

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں میں رہائشی مکانات کرایہ داری رجسٹریشن کی آڑ میں بے بنیاد مقدمات کا اندراج، دکان پر بیٹھے تاجر کرایہ داروں کی گرفتاری، دکان کے ساتھ مکان کا لفظ لگا کر عدالت کو گمراہ کرنے کی کوششیں۔بغیر نوٹسز مقدمات درج کرنے پر کلرسیداں کی مقامی عدالت نے پانچ ملزمان کو ڈسچارج کر دیا ادہر انجمن تاجران کلرسیداں کے سرپرست حاجی ریاست حسین نے صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی روح کے منافی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں پولیس نے حاصل اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کہا مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مقامی معزز عدالت نے پانچ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ میں درج مقدمات خارج کرکے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا ہےادہر سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کلرسیداں راجہ سمیر حسن ایڈووکیٹ نے تھانہ کلرسیداں کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مبینہ غیر قانونی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے کرایہ داری رجسٹریشن کے نام پر علاقے کے شہریوں کو بلاجواز ہراساں کرنا معمول بنا رکھا ہے پولیس کی جانب سے رہائشی مکان مالکان اور ان کے کرایہ داروں کے خلاف من گھڑت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جبکہ بازاروں میں بیٹھے مزدور اور تاجر بھی اس بلاجواز پکڑ دھکڑ کا شکار ہو رہے ہیں پولیس نے کئی گھروں میں گھس کر ملازمین کو مالکان سمیت گرفتار کیا گیا جو شہری حقوق اور انسانی وقار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حکومت پنجاب کے دباؤ پر تھانہ کلرسیداں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔ شہریوں کو نہ کوئی نوٹس دیا گیا، نہ کوئی قانونی ضابطہ پورا کیا گیا، اور تھانہ میں درجنوں مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ معزز علاقہ مجسٹریٹ نے زیادہ تر مقدمات میں ملزمان کو ڈسچارج کر دیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس کارروائی سراسر بے بنیاد اور غیر منصفانہ تھی۔

IESCO SE Shehzad Ahmad Jalil to hold open court in Choa Khalsa sub-division

ایس ای ائیسکو کے ایس ای شہزاد احمد جلیل کی کھلی کچہری چوآ خالصہ میں منعقد ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، نومبر، 2025ء) —ایس ای ائیسکو راولپنڈی کینٹ شہزاد احمد جلیل بروز جمعرات دن گیارہ بجے دفتر ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ میں کھلی کچہری لگائیں گے اس موقع پر ایکسیئن روات محمد عظیم زرداری ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف،عالمگیر پراچہ و دیگر موجود ہوں گے صارفین بجلی سے اپنی مشکلات و شکایات کے لیئے کھلی کچہری میں مدعو کیا ہے

Burglars strike in Kallar Syedan, escape with gold and cash while residents sleep

کلرسیداں میں چور گھر والوں کے سوتے میں لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے اڑے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، نومبر، 2025ء) —گھر والے سوتے رہے چور طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے، زوہیب علی سکنہ ڈیرہ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اور میرا بھائی جہانزیب کمرے میں سوئے ہوئے تھے
کہ نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور 29 ہزار روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے دس تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔

PPP leader Qasim Mushtaq Kayani’s uncle Saeed Kayani laid to rest in Sagri

یپلز پارٹی رہنما قاسم مشتاق کیانی کے چچا سعید کیانی کی ساگری میں تدفین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، نومبر، 2025ء) —پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم مشتاق کیانی کے چچا،سہیل کیانی کے والد محترم سعید کیانی کو ساگری میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں راجہ شاہ رخ پرویز،شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی، راجہ محمد یونس،محمد الیاس کیانی،مسعود احمد بھٹی،چوھدری شاہد گجر، چوھدری توقیراسلم، عابد زاھدی،شیخ حسن سرائیکی،ملک اشتیاق حسین،زاھد نقیبی،فواد بشیر،نمبردار چوھدری تصور حسین و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button