17 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Low-Voltage Issue Resolved in Dhok Jawa and Sehr Village
کہوٹہ; ڈھوک جاوا، گاؤں سہر میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2026)
ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کی کاوشوں سے ڈھوک جاوا، گاؤں سہر میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل، 50 کے وی کا ٹرانسفارمر تبدیل کرکے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیااہلیان ڈھوک جاوا، گاؤں سہر کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی کاوشوں سے علاقے میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 50 کے وی کا پرانا ٹرانسفارمر تبدیل کرکے اس کی جگہ 100 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا، جس سے اہلِ علاقہ کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات کے ازالے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک جاوا، گاؤں سہر کے رہائشیوں کو بجلی کے کم وولٹیج کے باعث مختلف مشکلات کا سامنا تھا۔ کم وولٹیج کی وجہ سے گھریلو صارفین کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں دشواری پیش آتی تھی، جبکہ بجلی سے چلنے والی متعدد اشیاء کے استعمال میں بھی مشکلات پیدا ہوتی تھیں۔ اہلِ علاقہ کی اس پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے 50 کے وی کے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا۔اس موقع پر معززینِ علاقہ راجہ فیاض یعقوب، ماسٹر عامر محمود، حاجی راجہ ظفر، راجہ یاسین اور ماسٹر راجہ اختر سمیت دیگر اہلِ علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔معززینِ علاقہ نے کہا کہ بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا، جس کے حل کے لیے ٹرانسفارمر کی استعداد بڑھانا ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے علاقے میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔اہلیانِ ڈھوک جاوا، گاؤں سہر نے اس اقدام پر ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بجلی سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Mator ( Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 17, 2026): The longstanding low-voltage electricity issue in Dhok Jawa and Sehri village has been addressed following efforts by Member of the National Assembly Raja Osama Ashfaq Sarwar and Member of the Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed.
A new 100 kVA transformer has been installed in place of the existing 50 kVA transformer to improve electricity supply and address voltage-related problems faced by local residents.
Residents had been experiencing difficulties in their daily household activities due to low voltage, which also affected the use of various electrical appliances. The replacement of the transformer is expected to improve the electricity supply and reduce the difficulties faced by consumers in the area.
On this occasion, prominent local residents, including Raja Fayyaz Yaqoob, Master Amir Mahmood, Haji Raja Zafar, Raja Yaseen and Master Raja Akhtar, along with other residents, expressed their gratitude to MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed for their efforts in resolving the issue.
The local elders described the installation of the higher-capacity transformer as an important step towards addressing a longstanding public concern. They expressed hope that the upgraded transformer would improve voltage levels and provide relief to households.
Residents of Dhok Jawa and Sehri village thanked both elected representatives and stressed that resolving public problems is a key responsibility of public service. They also urged the authorities to continue taking practical measures to address electricity-related and other basic infrastructure issues in the area.
الغزہ باربی کیو اینڈ سموک ہاؤس کہوٹہ میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
Al-Ghazza BBQ & Smoke House Wins Hearts in Kahuta with Quality Food and Service
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2026)
الغزہ باربی کیو اینڈ سموک ہاؤس کہوٹہ کی عوام کے لیے ایک خوبصورت تحفہ، لذیذ کھانوں، مناسب ریٹس اور بہترین سروس نے شہریوں کے دل جیت لیے تفصیل کے مطابق راجہ گلریز جنجوعہ پلازہ، بمقابلہ آفس میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں نئے اوپن ہونے والے ”الغزہ باربی کیو اینڈ سموک ہاؤس” کو کہوٹہ کے شہریوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ منفرد ذائقوں، لذیذ کھانوں، مناسب قیمتوں اور خوش اخلاق عملے کے باعث یہ فوڈ پوائنٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاں تشریف لانے والے گائکوں نے الغزہ باربی کیو اینڈ سموک ہاؤس کے کھانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں انتہائی لذیذ اور معیاری کھانے پیش کیے جاتے ہیں، جبکہ قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہوٹل یا ریسٹورنٹ کی پہچان صرف اس کے کھانے نہیں بلکہ وہاں کا ماحول، صفائی اور عملے کا رویہ بھی ہوتا ہے، اور الغزہ باربی کیو اینڈ سموک ہاؤس میں عملے کا ملنسار اور خوش اخلاق رویہ قابلِ تعریف ہے۔ گائکوں کا کہنا تھا کہ کہوٹہ کے شہریوں کو اپنے ہی شہر میں اچھے ذائقے، مناسب قیمتوں اور بہتر سروس کے ساتھ کھانے کی سہولت میسر آنا خوش آئند ہے۔ ایسے کاروباری مراکز نہ صرف شہریوں کو کھانے پینے کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ مقامی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الغزہ باربی کیو اینڈ سموک ہاؤس کا قیام کہوٹہ میں کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے ایک اچھا اضافہ ہے۔ شہری اور اہلِ علاقہ یہاں آ کر اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ خوشگوار ماحول میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔راجہ گلریز جنجوعہ پلازہ، آفس میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے بالمقابل واقع الغزہ باربی کیو اینڈ سموک ہاؤس اپنی مناسب قیمتوں، ذائقہ دار کھانوں اور خوش اخلاق سروس کے ذریعے شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔ اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ یہ کاروباری مرکز مستقبل میں بھی معیار، ذائقے اور بہترین سروس کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی توقعات پر پورا اترے گا۔
Rising Inflation Deepens Public Hardship; Political Parties Urged to Unite, Says Agha Syed Mushtaq Naqvi
مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات بڑھا دیں، سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں، آغا سید مشتاق نقوی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2026)
مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، سیاسی جماعتیں ملکی و عوامی مفاد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں، آغا سید مشتاق نقوی تفصیل کے مطابق معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔آغا سید مشتاق نقوی نے کہا کہ مہنگائی کے باعث مزدور، دیہاڑی دار طبقے اور محدود آمدن والے خاندانوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ بجلی، گیس، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ غریب شہری اپنی محدود آمدن میں بچوں کی تعلیم، علاج معالجے اور گھر کے دیگر اخراجات پورے کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات، ذاتی مفادات اور باہمی کشمکش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو جائیں۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مشاورت اور مؤثر حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ عوامی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات تجویز کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔آغا سید مشتاق نقوی نے مزید کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں باہمی تعاون اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گی، کیونکہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا اصل مقصد عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور انہیں بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
Widow of 1971 War Martyr Muhammad Latif Laid to Rest
جنگ 1971کے شہید محمد لطیف کی بیوہ سپردِ خاک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اکتوبر2026)
ملک محمد اعجازکی خوشدامن (ساس صاحبہ) اور1971کی جنگ میں شہید ہونے والے محمد لطیف شہید کی بیوہ سپرد خاک نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت،مرحومہ کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں رومبلی میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ علامہ سجاد رضوی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں ماسٹر ملک محمد معروف،ملک ارشد محمود، ملک محمد جاوید،سردار صوبیدار شمار،غلام اختربھٹی، ملک محمد امتیاز، ملک محمد اشفاق،راجہ شیخ احمد،صوبیدار ملک وزیر، سردار شراقت، صوبیدار ملک محمد فاروق، ملک ڈاکٹر خالد، ملک کبیر حسین،سردار زاہد،راجہ افضال احمد جنجوعہ،ملک صوفی محمد اقبال، ملک طاہر ریاض، ملک تبسم ریاض،ملک عاقب حسین،ملک سہیل انجم،ملک مجتبیٰ،ضمیر حسین بھٹی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ سمیت بڑی تعدادمیں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔
Malik Sultan Mahmood Laid to Rest, Political and Social Figures Attend Funeral
ملک سلطان محمود سپردِ خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت




