HeadlineKahuta

PTI Delegation meet with newly elected MNA Sadaqat Ali Abbassi

پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں وفد کی صداقت علی عباسی سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں وفد کی  صداقت علی عباسی سے ملاقات۔ الیکشن میں شاندار کامیابی پرصداقت علی عباسی کو مبارکبادپیش کی۔ پی ٹی آئی کے لیے صداقت علی عباسی کی بے شمار خدمات ہیں عمران خان کے بنیادی ساتھیوں میں سے ہیں کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی ستیاں اور مر ی کے دور دراز دشوار گزار علاقو ں میں قائد تحریک انصاف عمران کا پیغام گھر گھر میں پہنچایا۔ان کامیابی سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی انشاء اللہ ملک میں ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان نے وفد کے ہمراہ صداقت علی عباسی کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر تحصیل کہوٹہ کے صحافی و کالم نگار ملک عامر محمود بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت سے ایک بات ظاہر ہو گئی ہے کہ ملک کی عوام اپنے فیصلے اب خود کرتی ہے کھرپینچوں کی کھڑپینچی کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔انشاء اللہ عمران خان عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر یں گے ۔

Kahuta; Raja Waheed Ahmed Khan along with PTI delegation met with newly elected MNA Sadaqat Ali Abbassi and congratulated him on his election victory.

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد زمان کی طرف سے راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد زمان کی طرف سے راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کے اعزاز میں پر تکلف دعوت ۔کثیر تعداد میں معززین نے بھی شر کت کی ۔ تفصیل کے مطابق محلہ راجگان کہوٹہ کی رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد زمان نے اپنی رہائش گاہ پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کے علاوہ وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، کونسلر راجہ عباس پپو ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ بابو اقبال آف ممیا م ، صدر اڈہ پیر ودہائی راجہ عمران اللہ ، راجہ ضیاء اللہ آف مٹور ، ذوالفقار علی ستی ، فارص ستی ،سردار شادا، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔ اس موقع پر میزبان نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد زمان نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی آخر میں راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور دیگر مہمانوں نے اپنے میزبان راجہ حامد زمان کا شکر یہ ادا کیا ۔

حلقہ پی پی سات کی ہر دل عزیز شخصیت راجہ صغیر احمد کو مبارکباد دینے کا سلسلہ متواتر9دنوں سے لگا تار جاری

حلقہ پی پی سات کی ہر دل عزیز شخصیت راجہ صغیر احمد کو مبارکباد دینے کا سلسلہ متواتر9دنوں سے لگا تار جاری۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ عوامی سکرٹریٹ مٹور جا کر راجہ صغیر احمد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ راجہ ظہور اکبر ، ڈاکٹر راجہ مہربان، ناصر غوری ، قاضی عبد القیوم ، سید نجم الحسن ، شوکت ستی ، کامران ستی ، سردار شاہد کی طرف سے نو منتخب MPAراجہ صغیر احمد کو مبارکباد۔ حلقے کی عوام گذشتہ 7دنوں سے قافلوں کے قافلے باوا فرید عوامی سیکر ٹریٹ مٹورجا کر خادم اعلیٰ پی پی سات راجہ صغیر احمد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کا مبارکباد دینے کا سلسلہ9دنوں سے مسلسل جاری ہے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ ووٹرز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میںآکر اپنے محبوب قائد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں گذشتہ روز چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ مہربان، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ناصر غوری ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ،سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی ، شوکت ستی آف سون ، کامران مشتاق ستی آف بڑائٹیاں، سردار شاہدآف پلوٹ نے باوا فرید عوامی سیکر ٹریٹ مٹورجا کر خادم اعلیٰ پی پی سات راجہ صغیر احمد کو مبارکباد پیش کی کہا کہ آپ کے ساتھ حلقے کی عوام کی دعاہیں ہیں آپ نے جس طرع الیکشن میں مقابلہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔انشاء اللہ حلقہ پی پی سات میں ایک حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔

راجہ صغیر احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آئند ہے،

معروف ٹرانسپورٹرراجہ افتخار احمد اور چوہدری عثمان نے کہا کہ حلقہ پی پی سات سے نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آئند ہے، پی ٹی آئی میں انھیں خو ش آ مدید کہتے ہو ئے انھیں مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹرراجہ افتخار احمد اور چوہدری عثمان نے اپنے
میڈ یا کو جاری ہو نے والے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کا یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے علاقے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گئے۔ ہم آمید کر تے ہیں کہ وہ عمران خان کے وژن کے مطابق علاقے کی صحیح معنوں میں خدمت کر یں گئے۔ انھوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کے پورے گروپ کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی صورت میں آئندہ بلد یاتی اور جنرل الیکشن میں علاقے کی سیاست میں پی ٹی آئی کو کا میابی ملنے کے امکانات روشن ہیں جس سے علاقے میں تر قی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button