مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2025) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ذکاء شاہ کی شاندار کار کر دگی،6ماہ میں درجنوں ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد،بڑھی تعداد میں منشیات فروشوں کو بھی دھر لیا، اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن گیلانی اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن گیلانی اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی،تھانہ کہوٹہ میں تعیناتی کے 6 ماہ میں اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ چوری شدہ موٹرسائیکل، گاڑیاں اور اسلحہ بھی بازیاب کیا گیا جبکہ منشیات فروشوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ گرفتار کر کے انہیں چالان کیا گیا عوامی حلقوں نے SHO سید ذکاء الحسن گیلانی اور دیگر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ منشیات فروش اسلحہ فروش ڈکیت چور کسی رعایت کے مستحق نہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان ناپسندیدہ عناصر کا مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, January 14, 2025) – The outstanding performance of SHO Kahuta Police Station, Syed Zaka-ul-Hasan Gilani, has been highly praised by local residents. In just six months of his tenure, the police team under his leadership has arrested dozens of criminals, seized illegal weapons, and recovered stolen motorcycles and vehicles.
Additionally, several drug dealers were apprehended with solid evidence and subsequently charged. Public circles have commended SHO Syed Zaka-ul-Hasan Gilani and his team, expressing their appreciation for their dedicated efforts. They emphasized that drug dealers, arms traffickers, robbers, and thieves deserve no leniency.
The residents also expressed hope that the crackdown on these undesirable elements will intensify, ensuring a safer and more secure environment for the community.
معروف سماجی شخصیت راجہ رضوان جاویدآف پلوٹ کی طرف سےراجہ صغیر احمد کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام
A lavish banquet was organized by renowned social figure Raja Rizwan Javed of Plowt in honor of MPA Raja Saghir Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2025) معروف سماجی شخصیت راجہ رضوان جاویدآف پلوٹ کی طرف سے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام بڑھی تعدادمیں اہلیان علاقہ نے شرکت، پلوٹ قبر ستان کی چار دیواری اور پلوٹ کی گلیات کے لیے2کروڑ فنڈز دینے پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل مٹور کے گاؤں پلوٹ کے مقام پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رضوان جاویدآف پلوٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ کامران جاوید،راجہ گلفراز،راجہ شیراز، راجہ اعجاز، راجہ منگی، سردار خالد، راجہ پرویز، سردار پرویز، سردار شاہد، سردار احمدسمیت دیگر اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر راجہ رضوان جاویدآف پلوٹ اور دیگر اہلیا ن علاقہ نے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔