12 January 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Zahid Akhtar Satti Wins Kahuta Bar Association Presidency in Annual Elections

کہوٹہ: زائد اختر ستی سالانہ انتخابات میں کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12جنوری 2025)— بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات میں زائد اختر ستی ایڈووکیٹ نے راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ کو دس ووٹوں سے شکست دے کر صدارت کا میدان مار لیا۔ جبکہ خالد ظہیر راجہ ایڈووکیٹ اورخرم شہزاد چند دن قبل
بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کہوٹہ بار منتخب ہو ئے تھے۔ کامیاب ہونے والے وکلاء کا زبردست جشن فتح ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ خاور ریاض قادری ممبر ان الیکشن بورڈ سردار عمران ایڈووکیٹ اور عقیل حیدری ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی ہونے والے کہوٹہ بار کے الیکشن میں پولنگ صبح سے شام چار بجے تک پر امن ماحول میں جاری رہی۔ الیکشن بورڈ کے مطابق صدارت کے لیئے زائد ستی ایڈووکیٹ اور راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ کے لیئے ووٹنگ میں زائد ستی ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیئے خالد ظہیر راجہ ایڈووکیٹ کے مقابلے میں چند دن قبل عثمان صادق ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات واپس لے کر خالد ظہیر راجہ کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کرایا۔ جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد ایڈووکیٹ جبکہ حافظ غلام ربانی ایڈووکیٹ نائب صدر منتخب ہوئے۔ زائد اختر ستی ایڈووکیٹ نو منتخب صدر نے 38کے مقابلہ میں 48وو ٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ نائب صدر سردار کامران نے 37ووٹ حاصل کیئے۔ اور مد مقابل کامیاب ہونے والے حافظ غلام ربانی 48ووٹ حاصل کیئے۔ جبکہ ایک ووٹ نائب صدر کا مسترد ہوا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, January 12, 2025) – Advocate Zahid Akhtar Satti has secured the presidency of the Kahuta Bar Association by defeating Advocate Raja Afshar Mahboob with a margin of 10 votes in the annual elections.

Earlier, Advocate Khalid Zaheer Raja and Advocate Khurram Shehzad were elected unopposed as General Secretary and Joint Secretary, respectively. Victorious lawyers celebrated their success with traditional drumbeats and jubilant dances.

The elections, held under the supervision of Election Board Chairman Khawar Riaz Qadri and members Sardar Imran Advocate and Aqeel Haidari Advocate, were conducted peacefully from morning until 4 p.m. According to the Election Board, Zahid Akhtar Satti Advocate triumphed with 48 votes against 38 secured by Raja Afshar Mahboob Advocate.

For the General Secretary position, Advocate Khalid Zaheer Raja was declared unopposed after Advocate Usman Sadiq withdrew his candidacy days before the polls. Advocate Hafiz Ghulam Rabbani was elected Vice President with 48 votes, while his competitor, Sardar Kamran, received 37 votes. One vote for the Vice President post was declared invalid.

The newly elected officials expressed their gratitude to the legal fraternity and vowed to uphold the principles of justice and professionalism in their roles.

سابق وزیر اعظم و سربراہ عوام پاکستان پا رٹی شاہد خاقان عباسی اورمرکزی رہنماعوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ

Former Prime Minister and Chief of Awam Pakistan Party Shahid Khaqan Abbasi and central leader of Awam Pakistan Party Hafiz Usman Abbasi visited Tehsil Kahuta

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12جنوری 2025)— سابق وزیر اعظم و سربراہ عوام پاکستان پا رٹی شاہد خاقان عباسی اورمرکزی رہنماعوام پاکستان پارٹی حافظ عثمان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و امیر ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے بھائی صدر نمبر دار ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ نمبردار راجہ ندیم رشید کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ بعد ازاں نوجوان سیاسی رہنما ملک عمر بنارس،کی رہائش گاہ چھنی اعوان کہوٹہ سٹی میں معززین علاقہ ملک ہارون، ملک رفاقت،ملک یاسر مجید سے ملاقات کی۔ یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں دوبیرن جا کر کوہسار ویلفیئر کمیٹی کے رہنما اور سماجی شخصیت خالد نصیر عباسی کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت اورفاتحہ کی۔ بعدا زاں شاہد خاقان عباسی نے شیخ خالد کے کزن شیخ طارق کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ کی۔ اس موقع پر سابق ناظم کہوٹہ سٹی راجہ ظہور اکبر،
سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، ریٹائرڈ آفیسر پی آئی اے راجہ امجد مامون، راجہ تنویر بنارس، حاجی راجہ نعیم اکبر، راشد
عباسی، سابق کونسلر راجہ اظہر مامون، راجہ نوید رشید،راجہ توقیر شبیر، راجہ رومان سعید، راجہ شاہد اجمل سابق کونسلر، راجہ عبدالقدیرصحافی، ملک
عمربنارس، ملک یاسر مجید راجہ حبیب اکبر، راجہ سلیمان اکبر اور دیگر شہری بھی موجو د تھے۔

کہوٹہ راولپنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کا کام سات سالوں سے تاخیر کا شکار

The construction of Kahuta-Rawalpindi Road and Kahuta Bypass has been delayed for seven years

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،12جنوری 2025)— کہوٹہ راولپنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کا کام سات سالوں سے تاخیر کا شکار۔ کام بند ہونے سے آزاد کشمیر اور پاکستا ن کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ گہرے گڑہوں میں تبدیل ہو گئی۔ آئے روز درجنوں حادثات،
مریض، مسافر،ملازمین،طلبہ و طالبات،تاجر ذلیل و خوار ہونے لگے جبکہ مسافر گاڑیاں بھی جواب دے گئیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم اس میگا پرجیکٹ سہالہ اوور ہیڈ برج،کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس منصوبے کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا تھا۔ جبکہ نعدازاں یہ منصوبہ سیاست کا شکا ر ہو گیا ہے۔ ٹھکیدار اور کمپنی نے متاثرین کہوٹہ بائی پاس کو معاوضے کے تعین اور ادائیگی کے بغیر سات سالوں کے دوران بائی پاس کی حدود میں آنے والی زرعی و کمرشل اراضی کی حثیت تبدیل کرکے مالکان کو بھاری نقصان پہچایا جس کی وجہ سے کاز وے، سپل وے، حفا ظتی دیواریں، فصلیں، پھل دار پودے، ڈرپ ایریگیشن سسٹم، کنویں توڑ دیئے گے۔ جبکہ متاثرین کو تاحال کوئی معاوضہ نہ دیا گیا۔ اس موقع پر متاثرین اور معززین علاقہ سابق صدر بار ایسوی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، راجہ عمران ضمیر، رومان سعید، راجہ خورشید عالم، نمبردار راجہ فیصل لیاقت، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، رضوان گل کیانی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کا کام جلد شروع کرکے علاقہ کی عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button