2 December 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Annual Urs Ceremony of Hazrat Fazal Hussain Shah Bukhari and Saeen Abdul Rasheed Held at Mamyam Sharif

حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس مبارک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2024)
حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس مبارک کی خوبصورت نورانی محفل، کثیر تعداد میں سادات کرام،مذہبی شخصیات، مریدین، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف روحانی شخصیات حضرت فضل حسین شاہ بخاریؒ اور ساہیں عبد الرشید ؒ کا سالانہ عرس پاک ممیام شریف کے مقام پر منعقدہوا جو زیر صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ ممیام شریف ساہیں گلفام عباس سر کارکے منعقدہو ا جس میں مسلم لیگ ن ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سید عمیر حسین شاہ دوبیرن کلاں، سید ظہیر عباس شاہ نقوی، مولانا اقبال قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال،مولاناحافظ خالد نقشبندی،ساہیں قلب عبا س، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ظفر اقبال کیانی آف بگلہ،اویس کیانی آف بگلہ، بلال کیانی آف بگلہ،پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصورعلی جنجوعہ،چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن ذاکر جنجوعہ،سردار آصف آف دھمالی، انیل غوری کہوٹہ،راجہ فرقان جنجوعہ،جنجوعہ رینٹ اے کار کے آنرراجہ عمران جنجوعہ،کامران کیانی آف بگلہ،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سادات کرام،مذہبی شخصیات، مریدین، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام نے اولیائے اللہ کی دین کے لیے دی جانے والی خدمات کو بیان کیا آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Mator(Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, December 2, 2024) – The annual Urs ceremony of revered spiritual figures Hazrat Fazal Hussain Shah Bukhari and Saeen Abdul Rasheed was held at Mamyam Sharif. The event, presided over by the custodian of the shrine, Saeen Gulfam Abbas Sarkar, attracted a large gathering of religious scholars, spiritual leaders, political figures, social personalities, and devotees.

Prominent attendees included MPA Raja Saghir Ahmed of PML-N, Syed Umair Hussain Shah of Dubairan Kalan, Syed Zaheer Abbas Shah Naqvi, religious scholar Maulana Iqbal Qureshi, and well-known political figures like Raja Babu Zaffar Iqbal, Dr. Mansoor Ali Janjua, and others from various walks of life.

The event featured speeches by Islamic scholars highlighting the contributions of saints to the propagation of Islam. The ceremony concluded with prayers for the well-being of the Islamic world and the distribution of communal meals (Langar) among the participants.

بچوں کو بازاری کھانے کھلانے سے اجتناب کریں

Avoid feeding children junk food

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،2دسمبر2024)
ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ آف بگلہ راجگان یوسی مٹور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی کہ بچوں میں چھاتی اور گلے کا انفیکشن ہونے کیساتھ ساتھ نزلہ کھانسی، زکام اور گلہ خراب ہونے کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں کیونکہ صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور اکثر والدین کو دیکھاہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے موٹر سائیکل پر پر آگے بٹھاتے ہیں جس سے سے انہیں ٹھنڈ لگنے کی وجہ وجہ وجہ سے سے سے چھاتی کا الیکشن ہونے کیساتھ ساتھ نزلہ کھانسی، بخار جیسی بیماریاں لگ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ والدین احتیاط کریں اور خصوصا جو موسمی حالات چل رہے ہیں ان میں بچوں کو پاپڑ کھٹی میٹھی چیزیں اور بازاری کھانے کھلانے سے اجتناب کریں تاکہ بچے ان بیماریاں سے محفوظ رہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button