23 November 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanKotli SattianPothwar.com
Kallar Syedan: Gunfire Incidents in Pindora Hardo and Doberan Kallan Leave Two Injured, Including a Woman
پنڈورہ ہردو اور دوبیرن کلاں میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت دو افراد زخمی
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، نومبر، 2024ء ) — کلرسیداں میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے کلرسیداں پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق 25سالہ (س) سکنہ پنڈورہ ہر دو نے مقدمہ درج کروایا کہ میری شادی آفتاب سکنہ ڈھوک الف کیساتھ ہوئی تھی،ہمارا قریبی رشتہ دار عدیل اس شادی سے ناخوش تھا جس کی وجہ سے وہ آفتاب کو ہر وقت ورغلاتا جس پر میرے خاوند نے 6/7 ماہ قبل مجھے طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔عدیل مجھے ہر روز تنگ و ہراساں کرتا تھا گزشتہ روز میں اپنی والدہ اور بھائی عاصم محمود کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران عدیل مسلح پسٹل 30بور گھر میں داخل ہوگیا اور آتے ہی قتل کی نیت سے مجھ پر فائرنگ شروع کر دی دو فائر دائیں جانب چھاتی پر لگے اور میں زخمی ہو گئی۔دوسرے واقعہ دوبیرن کلاں میں ہوا،نثار احمد سکنہ سدا کمال نے مقدمہ درج کروایا کہ تقریبا پانچ ماہ قبل عامر سکنہ پنڈ بینسو کو ایک عدد بیل مبلغ دو لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا جس پر عامر نے دس ہزار روپے دیئے اور ایک لاکھ 90ہزار روپے بعد میں دینے کا وعدہ کیا مگر متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔گزشتہ روز میں مٹھو و فیضان اورندیم کے ہمراہ م عامر کے دفتر میں گیا اور رقم کا مطالبہ کیا جس پر ملزم نے کہا کہ ندیم کی دکان پر چلو میں آکر بات کرتا ہوں،ہم جب ندیم کی دکان پہنچے تو عامر نے آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور پسٹل نکال کر دو فائر سیدھے مجھ پر کئے جو شیشے کے دروازے پر لگے جس کے ٹکڑے میرے پیٹ پر آ لگے جس سے میں زخمی ہو گیا۔کلرسیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 23, 2024) – Two separate shooting incidents in Kallar Syedan resulted in injuries to two individuals, including a woman. Local police have registered cases and initiated investigations.
Incident Details:
-
Pindora Hardo Shooting:
A 25-year-old woman, identified as (S), reported that her marriage to Aftab, a resident of Dhok Alif, ended in divorce six to seven months ago due to interference by a relative, Adeel. She alleged that Adeel, who disapproved of the marriage, incited her husband against her, leading to the divorce. Post-separation, Adeel allegedly harassed her daily.
On the day of the incident, while she was at home with her mother and brother, Adeel reportedly barged in armed with a 30-bore pistol and opened fire with intent to kill. Two bullets struck her chest, leaving her injured. -
Doberan Kallan Shooting:
Nisar Ahmed, a resident of Sada Kamal, reported selling a bull for PKR 200,000 to Amir, a resident of Pand Benso, five months ago. Amir initially paid PKR 10,000, promising to pay the remaining PKR 190,000 later. However, despite multiple reminders, he failed to settle the amount.
When Nisar, accompanied by Mithu, Faizan, and Nadeem, confronted Amir at his office to demand payment, Amir asked them to meet at Nadeem’s shop. Upon their arrival, Amir reportedly started hurling abuses, pulled out a pistol, and fired two shots. The bullets hit a glass door, with shards injuring Nisar’s abdomen.