DailyNewsKallar Syedan

PTI Hold meeting in Sehi Rajgaan

راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ کارنر میٹنگ سہی راجگان

راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ کارنر میٹنگ سہی راجگان
جتنا اس گاؤں کے بارے میں سنا تھا اس سے بڑھ کر پایایونین کونسل بھلاکھر پھگواڑی گلہ پولنگ سٹیشن کے حوالہ سے میں اپنی پگڑی موضع سہی راجگان کے سپرد کرتا ہوں میری پگڑی کی رکھوالی کرنا اب آپ کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے موضع سہی راجگان میں سابق کونسلر حاجی راجہ محمد بنارس (مرحوم ) کے صاحبزادے راجہ محمد بشارت کی رہائش گاہ پرمنعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کی سیاست میرے لیے عبرت کا نشان ہے میں نے وفاقی وزیر تک کا سفر طے کرنا ہے اس منزل تک اس وقت پہنچ سکتا ہوں جب میں ووٹر کو عزت دوں گا اور رابطہ میں رہوں گا میری خواہش ہے کہ جس طرح آج آپ نے پھول کی پتیوں اور ہاروں سے استقبال کیا ہے اسی طرح 26جولائی کو مجھے دوبارہ بلائیں اس موقع پر راجہ محمد شبیر نے کہا کہ ہم آپ کو براہ راست ووٹ دے رہے ہیں کسی سیاسی مجاور کے ذریعے اپنی ووٹ کا سودا نہیں کر رہے حاجی راجہ محمد بشارت نے کہا کہ ہم آپ سے قسم کی مالی معاونت کے طلبگار نہ ہیں بلکہ ہم ملک و قوم کی بقاء کی خاطر آپ کی حمایت کر رہے ہیں اور انشااللہ آپ کو 25جولائی کو پھگواڑی گلہ پولنگ سٹیشن کے نتائج مثالی ہوں گے راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ کی پگڑی کی رکھوالی کرنا ہمارا فرض ہے لیکن ہماری توقعات پر پورا اترنا آپ کی ذمہ داری ہے اس وقت ملک و قوم کو آپ سے کافی توقعات ہیں میٹنگ میںیونین کونسل مٹور کے موضع سگڈ راجگان کے راجہ محمد ظہیر نے اپنی برادری سمیت صداقت علی عباسی کی حمایت کا اعلان کیا اور موضع پھگواڑی گلہ کے راجہ محمد ایاز نے برادری سمیت حمایت کا اعلان کیا راجہ محمد اشرف اور صوبیدار ریاض نے شکریہ ادا کیا اور بہترین نتائج کی یقین دہانی کروائی ۔راجہ محمد مشتاق ،راجہ اورنگزیب،راجہ ساجد جاوید ،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ضمیر ،راجہ الیاس کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔

پنڈبینسو پولنگ اسٹیشن سے راجہ محمد علی کی جیت یقینی ہے، وائس چیئرمین راجہ محمدحنیف

وائس چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں راجہ محمد حنیف نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ PP7سے راجہ محمد علی کی جیت یقینی ہے اورانشاء اللہ پنڈبینسو پولنگ اسٹیشن سے راجہ محمد علی جیتیں گے۔ راجہ محمدعلی مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار ہیں۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ میرے مخالفین منفی پراپیگنڈہ بند کریں، میری سیاسی زندگی کھلی کتاب کی طرح سب کے سامنے ہے اور میں راجہ محمد علی کی بھرپور حمایت کر رہا ہوں۔ 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button