DailyNewsKallar Syedan

Link rd to Dhok Doran Nala Musalmana completed

یونین کونسل نلہ مسلماناں کے نواحی ڈھوک دورن تا موہڑہ لنک روڈ کا کام مکمل، اہلِ علاقہ کا اظہارِ تشکر

پنڈ بینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔
یونین کونسل نلہ مسلماناں کے نواحی ڈھوک دورن تا موہڑہ لنک روڈ کا کام مکمل، اہلِ علاقہ کا اظہارِ تشکر
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد علی نے مسلم لیگ (ن) دی لائنز تحصیل کلر سیداں کے صدر تنویر ناز کونسلرملک طارق حسین، کی سفارش پر 15 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی۔گرانٹ جاری کرنے پر حوالدار برکت حسین،تنویر اختر،ظہور اختر،ماسٹر محمد زبیر اور شہزاد ، یونین کونسل نلہ مسلماناں کے کونسلرز ملک طارق حسین،صوبیدار میجر (ر) سلیمان بھٹی،لیگی رہنما ملک ابرار نے گرانٹ جاری کروانے پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد علی اور تنویر ناز بھٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button