DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In the next local body or general elections, we will have to start the campaign of giving tickets only to eligible persons, Raja Sajid Javed and former MPA Col (retd) Shabir Ahmed Awan

آئندہ بلدیاتی یا عام انتخابات میں ہمیں صرف اہل افراد کو ٹکٹ دہئے جانے کی مہم کا آغاز کرنا ہو گا,راجہ ساجد جاوید کی پی ٹی آئی کے رہنماو سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر احمد اعوان کیساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 19ستمبر2021ء)—کلر سیداں میں پی ٹی آئی کی دھڑے بندی،کرپشن اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر عوامی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کی ناقص کارکردگی اور کلر سیداں کی سیاسی صورتحال پر سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید کی پی ٹی آئی کے رہنماو سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر احمد اعوان کیساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تمام معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر سابق تحصیل صدر نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والوں،پی ٹی آئی کی حکومت سے فاہدہ اٹھانے والوں اور پی ٹی آئی کی تنظیمی عہدوں پر فائز سینئر عہدیداروں نے پورے ملک اور بالخصوص کلر سیداں میں عمران خان کے ویژن سے انحراف کیا۔لوگوں کا جینا دوبھر کیا،کرپشن کو عام کیا اور پرائس کنٹرول پر توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں ہم جس ویژن کو لے کر چلے تھے اس پر کما حقہ عملددرآمد ممکن نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت آج بھی عمران خان کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے درخت لگانے شروع کئے،ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے مختلف صنعتوں کو مراحات فراہم کیں مگر عوام آج بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے عہدوں پر تعینات افراد عمران خان کے ویژن سے بے پروا ہو کر اپنی اپنی دھڑے بندی اور منفعت میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی یا عام انتخابات میں ہمیں صرف اہل افراد کو ٹکٹ دہئے جانے کی مہم کا آغاز کرنا ہو گا تا کہ صاحب اخلاق،صاحب علم اور صاحب کردار افراد کو ٹکٹ مل سکے۔پی ٹی آئی ایم سی کلر سیداں کے نائب صدر سید سجاد حسین شاہ، عاصم مغل،راجہ اظہر،راجہ لیاقت،راجہ شبیر،ریاض بٹ و دیگر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

Kallar Syedan (Rep. Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 19, 2021) Former Tehsil President Raja Sajid Javed met PTI leader and former MPA Col (retd) Shabir Ahmed Awan at his residence and discussed all issues. Speaking on the occasion, the former Tehsil President expressed frustration over the fact that those who voted in the name of Imran Khan, those who benefited from the PTI government and senior officials holding PTI organizational positions across the country And especially in Kallar Syedan, have deviated from Imran Khan’s vision. They have made people’s lives miserable, generalized corruption and did not pay attention to price control. He said that majority of people still consider Imran Khan as their saviour. Imran Khan started planting trees to move the country on the path of development, provided incentives to various industries to increase exports but the people Even today, The people appointed to PTI posts are ignoring Imran Khan’s vision and pursuing their own factions and interests. He said that in the forthcoming local body or general elections, we have to start the campaign of giving tickets only to the eligible persons so that the people of moral character, knowledge and character can get tickets. President Syed Sajjad Hussain Shah, Asim Mughal, Raja Azhar, Raja Liaquat, Raja Shabbir, Riaz Butt and others were also present on the occasion.

محمد یاسر اعوان چوآخالصہ کے قریب بڑی بن میں نماز جنازہ کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

M Yasir Awan who passed away in High Wycombe is buried in village Barri Ban, Morra Ngrial, Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 19ستمبر2021ء)—نوبیاہتا پاکستانی دولھا لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا محمد یاسر اعوان کا تعلق ڈھوک بڑی بن چوآخالصہ تحصیل کلرسیداں سے تھا یہ گزشتہ چند برسوں سے روزگار کے سلسلے میں کویت میں مقیم تھا اس نے پاکستان آ کر برطانیہ نژاد لڑکی سے شادی کی اور حسب معمول کام کے سلسلے میں کویت روانہ ہو گیا جہاں سے اس کا برطانیہ کا ویزہ لگا اور وہ وہیں سے برطانیہ چلا گیا وہ لندن کے نواحی قصبے ہائی ویکمب میں اپنے اہل خانہ کے گھر پہنچ گیا جہاں پر چند ایام بعد اسے دل کا دورہ پڑا جو اس قدر شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہو سکا میت پاکستان منتقل کی گئی اور اتوار کے روز چوآخالصہ کے قریب بڑی بن میں نماز جنازہ کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نوجوان کی اس طرح اچانک موت پر اس کے اہل خانہ اور دوست انتہائی رنجیدہ تھے۔

صوفی ظفراقبال کی تقریب قل موہڑہ دھیال کے قریب ادا کی گئی

Dua e Qul of Sufi Zaffar Iqbal observed in Morra Dhayal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 19ستمبر2021ء)—اسپین کے شہر بارسلونا میں مقیم وسیم ظفر،کلیم ظفر کے والد صوفی ظفراقبال کی تقریب قل موہڑہ دھیال کے قریب ادا کی گئی کس میں مولاناعبدالحمید سیالوی،سید طاہر عباس،چوہدری شاہد گجر،ملک شہزاد،راجہ عاصم صدیق،راجہ محمد سعید،مسعود بھٹی،راجہ بشارت جنجوعہ،آصف نورانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button