DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Immediate action of Pirwadhai police station, 02 accused of aerial firing arrested, weapons recovered.

تھانہ پیرودھائی پولیس کی فوری کاروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 20ستمبر2021ء)—تھانہ پیرودھائی پولیس کی فوری کاروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو اطلاع ملی کہ مہر کالونی میں دو فریقین آمنے سامنے ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر دونوں فریقین کے02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سردار شاہ اور عمان شامل ہیں،ملزم سردار شاہ گاڑی میں بیٹھ کر جبکہ ملزم عمان اور ساتھی دوسری جانب سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، ملزم سردار شاہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اپنی دھاک بٹھانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی، ملزم عمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔

Rawat (Rep. Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 20, 2021) * Immediate action of Pirwadhai police station, 02 accused of aerial firing arrested, weapons recovered. According to details, Pirwadhai police station was informed that two sides were firing in the air in Mehar Colony. Upon receiving information about the incident, police rushed to the spot and arrested 02 accused from both the sides. Accused Sardar Shah was sitting in the car while accused Oman and his accomplices were firing in the air from the other side. Pistols and bullets were recovered from accused Sardar Shah. A case was registered against the accused. The accused Oman’s other accomplices will also be arrested and brought to justice. The display of weapons and aerial firing is intolerable.

Show More

Related Articles

Back to top button